السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے والد محترم ۱۴ اکتوبر بروز سوموار (یوم عرفہ والے دن) مغرب کی اذان سے قبل وفات پا گئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
اللہ تبارک وتعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ان کی قبر کو منور و کشادہ فرمائے۔
آمین۔
میں سب بھائیوں اور بہنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد محترم کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی، اور خون عطیہ کرنے میں تعاون کیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب سے راضی ہو، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب اور ہماری دنیا و آخرت اچھی فرمائے۔ آمین۔
اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا ، اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان ، اللهم اغفر له وارحمه ، وعافه واعف عنه ، وأكرم نزله ، ووسع مدخله ، واغسله بالماء والثلج والبرد ، ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس ، اللهم أبدله داراً خيراً من داره وأهلاً خيراً من أهله ، اللهم أدخله الجنة وأعذه من عذاب القبر ومن عذاب النار وافسح له في قبره ونور له فيه ، اللهم لا تحرمنا أجره ، ولا تضلنا بعده "
اے اللہ ہمارے زندہ، اور ہمارے مردہ، ہمارے حاضر،اور ہمارے غائب، ہمارے چھوٹے اور ہمارے بڑے، ہمارے مرد اور ہمارى عورتوں، كو بخش دے، اے اللہ ہم ميں سے تو جسے زندہ ركھے تو اسے اسلام پر زندہ ركھنا، اور ہم ميں سے جسے فوت كرے تو اسے ايمان پر فوت كرنا، اے اللہ اسے بخش دے، اوراس پر رحم كر، اور اسے عافيت دے، اور اسے معاف كردے، اور اس كى مہمانى باعزت كر، اور اس كے داخل ہونے كى جگہ وسيع كردے، اور اسے پانى، برف اور اولوں كے ساتھ دھو دے، اور اسے گناہوں كى ميل كچيل سے پاك صاف كر دے جس طرح سفيد كپڑا ميل كچيل سے صاف كيا جاتا ہے، اے اللہ اسے اس كے گھر كے بدلے بہتر گھر اور اس كے گھروالوں كے بدلے بہتر گھروالے عطا فرما، اے اللہ اسے جنت ميں داخل كر، اور اسے قبر اور آگ كے عذاب سے محفوظ ركھ، اور اس كى قبر وسيع كردے، اور اس ميں اس كے ليے روشنى كردے، اے اللہ اس كے اجر سے ہميں محروم نہ كرنا، اوراس كے بعد ہميں گمراہ نہ كر
ابوطلحہ