• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے وطن کے لئے

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
سلام علیکم ورحمۃ اللہ
التماس کرتی ہوں کہ میرے وطن کے لئے دعا کیجیئے
جس کے حصول کا اولین مقصد ایک اسلامی ریاست تھا
جس کے لئے لوگوں کو گھروں سے بے گھر کردیا گیا
جس کے لئے ماوں نے اپنے بچوں کے لاشے کودے
بہنوں نےدیکھے اپنے جوان بھائیوں کے سینوں پہ بہتے خون کے دھارے
بھائیوں کی بے بسی نے معصوم بہنوں کی عزتوں کا تماشا دیکھا
سہاگ، گھر،عزت،عصمت،بھوک غرض ہر شے ایک آزاد اسلامی ریاست کے لئے قربان کی گئی
ایک ایسی ریاست کے لئے جہاں آنے والی نسل کو اپنے دین ، ایمان عصمت ، عزت ، گھر، جان، مال خوشیاں غرض کسی بھی شے کے چھن جانے کا خوف نہ ہو
مگر،،،
آج میرے مسلم بھائی وہاں انہی چیزوں کے لئے ترستے ہیں۔

اللھم لاتسلط علینا بذنوبنا من لا یرحمنا ولا یخافک فینا ولا یر حمنا
اے اللہ ہمارے گناہوں کے سبب ہم پر کوئی ایسا مسلط نا کرنا جو ہمارے معاملے میں آپ سے نا ڈرتا ہو اورا(یسا مسلط نا کرنا جو)ہم پر رحم نا کرے
 
Top