کیا شیطان کو یہ علم تھا کہ یہ بچہ آگے چل کر نبی بنے گا ؟
نبوت کا تاج تو 40 سال کی عمر میں ملا -
پھر شیطان کیوں رویا ؟
عقل مندوں کے لئے اس پوسٹ میں بہت نشانی ہیں -
حضرت محمد ﷺ کا چرچہ کوئی آج کی بات نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا چرچا حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے بھی جاری و ساری ہے اور قیامت تک جاری و ساری رہے گا ان شاء اللہ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کے ذکر کو بلند کیا پھر کس طرح شیطان اور اس کے حواری اس ذکر کو بلند ہونے سے روک سکتے ہیں
یہ آپ کی خام خیالی ہے کہ نبوت آپ ﷺ کو 40 سال بعد ملی ہاں ہم یہ کہہ سکتے کہ آپ نے اپنی نبوت کا اعلان 40 سال کی عمر میں کیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو تخلیق آدم علیہ السلام سے بھی پہلے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی نبوت و رسالت کا عہد تمام ابنیاء علیہم السلام سے لیا تھا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’جب اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے وعدہ لیا (او رانہیں فرمایا) کہ میں نے تمہیں جو کتاب اور حکمت دی ہے پھر تمہارے پاس ایک رسول آئے جو تمہارے پاس موجود (ہدایت) کی تصدیق کرنے تو تم ضرور اس پر ایمان لاؤ گے اور ضرور اس کی مدد کروگے۔ فرمایا’’ کیا تم نے اقرار کیا اور اس شرط پر میرا عہد قبول کیا؟ انہوں نے کہا: ہم نے اقرار کیا۔ ‘‘ گواہ رہواور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔ پس جو کوئی اس کے بعد (وعشہ سے) پھرے‘ تو یہی لوگ فاسق ہیں۔
(آل عمران)
جیسا کہ علماء اسلام بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے بھی نبی یا رسول اس دنیا میں بھیجے انھیں رسول آخرزماں ﷺ کی نشانیاں اور بشارت اور ان کی آنے کی خوش خبری دے بھیجا کہ یہ اپنی اپنی امتوں میں اس کا اعلان کردیں اگراتنی مشہور خبر شیطان کے علم میں نہ ہوتی تو یہ تعجب کی بات ہوسکتی تھی لیکن یہاں تو الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے کہ اس خبر کا علم شیطان کو ہونے پر تعجب اظہار کیا جارہا ہے !!!