قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺکے صفحہ نمبر 960)پر لکھتے ہیں کہ’’جشن میلاد النبیﷺ کی محفلیں منعقد کرنا‘صدقہ و خیرات کرنا‘اور اس کیلے جانی اور مالی‘عملی اور فکری ‘غرضکہ ہر قسم کی قربانی اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبوب خدا کی خوشنودی کے لیے ہونی چاہئے۔
٭قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر 963)پرلکھتے ہیں کہ’’میلاد النبی ﷺ کی خوشی منانے والا‘اس کا عقیدہ رکھنے والا‘جلوس کا اہتمام کرنے والا ایک طرف تو حضور ﷺ سے اتنی محبت کرے کہ میلاد النبیﷺ کی خوشی کو جزء ایمان سمجھے یہ سب کچھ اپنی جگہ درست اور حق ہیں۔
٭ قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبی کے صفحہ نمبر 933)پر لکھتے ہیں کہ’’ہمارے نزدیک حضور نبی کریم ﷺ سے محبت اصل ایمان ہے اور اس ٰکا مؤثر ترین اظہار جشن میلاد النبی ﷺ منا کر ہی ہوتا ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبی ﷺکے صفحہ نمبر 409)پر لکھتے ہیں کہ ولادت مصطفٰی ﷺپر جشن منانا ایمان کی علامت ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر 353)پر لکھتے ہیں ’’کہ اللہ تعالیٰ نے خود میلادالنبیﷺکا جشن منایا۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب میلاد النبی ﷺ کے صفحہ نمبر 362)پر لکھتے ہیں ’’کہ حضور اکرم ﷺ نے خود جشن میلاد منایا۔
٭قادری صاحب اپنی کتاب میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر400)پرلکھتے ہیں’’ کہ حضور اکرمﷺکے ذکرجمیل کے ہزاروں طریقوں میں سے ایک طریقہ جو قرون اولیٰ سے چلا آ رہا ہے ’’محافل میلاد کا اہتمام کرنا ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺکے صفحہ نمبر 959)پر لکھتے ہیں کہ اعمال حسنہ اور عبادت و ریاضت میں کثرت پر فخر اور غرور کرنا اور اسی پر ہی بھروسہ کرنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے‘ کہ ان کی خشک و بے مغز عبادتوں کے ذخیرہ کے مقابلہ میں حضور اکرم ﷺکی آمد کی خوشی منانا اللہ کی نگاہ میں زیادہ افضل ہے ۔
نوٹ:قارئین قادری صاحب کی جہالت پر مبنی باتیں اور قادری صاحب کا نظریہ انحراف عبادت کس قدر کذب بیانی اور گمراہی کی عقاسی کرتا ہے اور کس قدر عبادت کی حقیقت کو مسخ کرنے والا ہے ذرا فیصلہ خوود کریں ‘کہ سب کچھ ہے ہی میلاد اور یہی دین کی اصل ہے اور عبادات اور فرض و واجب وہ دین کی فروعات کی سی حثیت رکھتی ہیں۔
(((مجھے میلادی بھائی ان حوالہ جات کا جواب دیں جن میں قادری صاحب نے کذب بیانی کی ہے
بات مان جاؤنگا