• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مینو پاس۔۔ یا ۔۔سنِ یاس۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
♦ مینو پاس کیا ہے ؟علامات اوروجوہات♦
پیدائش کے بعد ہر انسان مختلف جسمانی تبدیلیوں سے گزرتاہے۔اسی طرح مینو پاس ایک نارمل حالت کانام ہے جو ایک فطری عمل ہے ۔یہ ہرخاتون میں عمر گزرنے کے ساتھ ہونے والی تبدیلی کانام ہے۔ مینوپاس تولیدی مدت کے اختتام کانام ہے۔جس طرح ماہواری شروع ہونے پرسن بلوغت کاآغاز ہوتاہے اسی طرح ماہواری کاختم ہوناسن یاس یامینوپاس کہلاتاہے۔

علامات
چاہے پری مینوپاس ہومینوپاس ہویاپوسٹ مینوپاس ہو اسکی علامات ہرخاتون میں علیحدہ ہوسکتی ہیں۔لیکن چند عام علامات یہ ہیں۔
غیر معمولی بلیڈنگ،حیض کی قلت ،کشیدگی،تھکاوٹ، موڈ میں تبدیلیاں، اندام نہانی کا خشک ہونا اور خارش،مسلسل تھکن اور ہاٹ فلیش شامل ہیں۔اگر کسی عورت کومسلسل ایک سال تک پیریڈز نہ ہوں تو یہ مینوپاس ہے۔

وجوہات
مینو پاس عمر بڑھنے کے معمول کا حصہ ہے جو چالیس سال کی عمر کے بعد کبھی بھی ہوسکتا ہے۔بعض خواتین میں یہ وقت سے پہلے واقع ہوجاتا ہے۔اگر مینوپاس چالیس سال کی عمر سے پہلے ہو جائے تو اسے قبل از وقت مینوپاس کہا جاتا ہے۔اسکی بعض وجوہات بھی ہوتی ہے جیسے جینیاتی ،سرجری سے رحم کو پہنچنے والا نقصان ،بچہ دانی نکلوانے کا آپریشن،کیموتھراپی وغیرہ قبل از وقت مینوپاس کی وجہ ہو سکتے ہیں۔نارمل حالت میں سن یاس اس طرح ہوتا ہے کہ عورت کی بیضہ دانی میں انڈوں کی محدود تعداد جمع ہوتی ہے۔بیضہ دانی اسٹروجن اورپروگیسٹیرون نامی ہارمون پیدا کرتی ہے۔جو ماہواری کوکنٹرول کرتے ہیں۔جب بیضہ دانی سے ہر ماہ انڈے ریلیز نہیں ہوتے تو حیض بند ہوجاتا ہے۔

سن یاس کس عمر میں ہوتا ہے؟
مینو پاس کسی کوبھی اچانک نہیں ہو جاتا بلکہ اسکی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں۔ماہواری کم یا زیادہ ہونے لگتی ہے اور آگے جاکر آہستہ آہستہ حیض مستقل طور پر رک جاتا ہے۔سن یاس کی اوسط عمر پچاس سال ہے لیکن یہ کم از کم تیس سال اور زیادہ سے زیادہ ساٹھ سال کی عمر تک ہوسکتا ہے۔کسی بھی عورت کی ماہواری شروع ہونے کا تعلق ماہواری کے ختم ہونے سے نہیں ہے کیونکہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔قدرتی مینوپاس کسی بھی قسم کے میڈیکل اورسرجیکل ٹریٹمنٹ سے روکا نہیں جاتا۔
مینوپاس کے بعد کے مسائل
مینوپاس کے بعد عورتوں میں اوسٹیوپروسس اوردل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جوخواتین اس مرحلے سے گزر رہی ہیں یاگزر چکی ہیں انھیں چاہئے کہ وہ اپنی صحت (health) کاخاص خیال رکھیں (صدقہ جاریہ)۔
 
Top