بنتِ تسنيم
رکن
- شمولیت
- مئی 20، 2017
- پیغامات
- 269
- ری ایکشن اسکور
- 36
- پوائنٹ
- 66
اس نے کوئی پوسٹر نہیں اٹھا رکھا... نہ ہی یہ عورت مارچ میں اپنے حقوق لینے وقت سے بھی پہلے پہنچی تھی... اس کے پاس اب گھر نہیں ہے، کھانا، کپڑے، آرام سکون، چین، راحت، کچھ بھی تو نہیں... دربدری، ہجرت، بمباری، مسافت، مشقت، بھوک، پیاس، سب اس کی ہم راہ ہیں... مگر یہ کوئی نعرہ کیوں نہیں لگا رہی... آسمان کی طرف دیکھ کر اپنا حق کیوں نہیں مانگتی...
فاسفورس کی بو سے بوجھل ہوا میں اس کا کیچڑ زدہ برقع پھڑپھڑا رہا ہے... اپنے بچوں کو دشوار راستوں پہ کبھی کھینچ کر، کبھی اٹھا کر خاموشی سے چلی جا رہی ہے...
یہ کیوں چپ کھڑی ہے...؟؟؟
زبان پہ آبلے پڑ گئے ہیں کیا...
ہاتھ میں کوئی بینر ہے نہ ہی اس نے کیمرہ مین کو بلایا ہے کہ آ کر اس کی تصویر لے...
پھر بھی ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ اس ان چاہی تصویر کے اجاڑ منظر پہ خاموش زبان میں لکھا ہو...
--- ام شافعہ

میں باحیا، میں باصبر...
--- ام شافعہ
اٹیچمنٹس
-
180.1 KB مناظر: 230
-
32.7 KB مناظر: 222
Last edited by a moderator: