• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں بیٹی ہوں،میں اپنی ماں کو اپنے ساتھ لے آئی!!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
بھارتی شاعرہ دعا کی ایک سسکتی نظم، ، جو بھائیوں بیٹوں کے ساتھ ساتھ ہم سب بہنوں بہوؤں کو کچھ احساس دلا رہی ہے کہ تم بھی کسی کی بیٹی ہو اور وہ بھی کسی کی ماں ہے!!!!!​
اسے تنہا سسکتا چھوڑ جب آیا میرا بھائی​
میں بیٹی ہوں،میں اپنی ماں کو اپنے ساتھ لے آئی​
وہ بوڑھی ہو گئی تو اب اسے اک بوجھ لگتی ہے​
جوانی اپنے بچوں کے لیے جس نے تھی جھلسائی​
ہے بس اپنی ہی بیوی اور بچوں سے اسے مطلب​
اسی کو بھول بیٹھا ہے،جو دنیا میں اسے لائی​
بڑی گاڑی،بڑا بنگلہ،بڑا عہدہ سبھی کچھ ہے​
مگر ماں باپ مانگیں تو،نہیں جیبوں میں اک پائی​
وہ کتا پال سکتا ہے،مگر ماں بوجھ لگتی ہے​
اسے کتے نے کیا کچھ بھی وفاداری نہ سکھلائی​
جو جیسا بیج بوتا ہے،وہ پھل ویسا ہی پاتا ہے​
بڑھاپا تجھ پر بھی آئے گا،کیوں بھولا یہ سچائی​
تیرا بیٹا جو دیکھے گا،وہی تو وہ بھی سیکھے گا​
تو اپنے واسطے ہاتھوں سے اپنے کھود نہ کھائی​
جو’وردہ‘ شب میں بیٹا چھوڑ کر تجھ کو چلا آئے​
اگر زندہ رہی پوچھے گی تجھ سے تیری یہ ماں جائی​
بتا!کس کے لیے تو نے کمائی تھی یہاں دولت​
مگر جو اصل فرض تھی وہ تو’بسلائی‘​
کھلے گا جب الٰہ کے بینک میں کھاتہ تیرا اک دن​
تیرے سر پر بڑا قرضہ چڑھا ہو گا میرے بھائی​
جو منت مانگتے تھے ،بس!!ہمیں بیٹا ہو بیٹا ہو​
انہیں بیٹی کی قیمت اب بڑھاپے میں سمجھ آئی​
ٹراسکرپشن:اخت ولید​
ہائی لائیٹڈ الفاظ مجھے سمجھ نہیں آ سکے،غالبا ہندی زبان کے الفاظ ہیں۔ ۔ہندی جاننے والے اراکین وضاحت کر دیں۔​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جزاک اللہ خیر سسٹر غالبا ان کا نام لتا،حیا ہے۔ ۔ سنا ہے اسلام قبول کر چکی ہیں اگر کوئی اس متعلق جانتا ہو تو یہ بھی بتا دے۔ ۔

ایک اور نظم ‘‘وہ ہے سچا مذھب جو اسلام کہاتا ہے‘‘ بھی خوب ہے اور کلام بزبان ِ شاعر کا تو لطف ہی اور ہے۔ ۔ ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا بہن!
لتا حیا ہی انکا نام ہے۔مجھے مغالطہ لگا تھا۔میں نے بھی سنا ہی ہے،تصدیق نہیں ہو سکی۔ ۔ ‘وہ ہے سچا مذھب جو اسلام کہاتا ہے‘ سن کر یہی احساس ہوا تھا کہ اسلام بارےایسے خیالات رکھنے والی شاعرہ ضرور اسلام قبول کرے گی۔ان شاءاللہ
اگر وہ اسلام قبول کر چکی ہیں تو ‘‘ہندی مسلمہ۔ ۔ حیا‘‘
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جزاک اللہ خیر سسٹر غالبا ان کا نام لتا،حیا ہے۔ ۔ سنا ہے اسلام قبول کر چکی ہیں اگر کوئی اس متعلق جانتا ہو تو یہ بھی بتا دے۔ ۔

ایک اور نظم ‘‘وہ ہے سچا مذھب جو اسلام کہاتا ہے‘‘ بھی خوب ہے اور کلام بزبان ِ شاعر کا تو لطف ہی اور ہے۔ ۔ ۔


 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
یاد رہے ابھی تک یہ مسلمان نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں اسلام سے بہت متاثر ہوں ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ ان کو اسلام کی دولت عطا فرمائے آمین
 
Top