• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں شادی کیوں کروں؟

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میں شادی کیوں کروں؟
٭ میں اکیلے پن/ کنوارے پن سے تنگ آچکا ہوں۔
٭ اگلا آپ کو اپنی جنسی خواہش کا رونا روتا ہوا نظر آئے گا۔
٭ تیسرا کہے گا میرے والدین میری شادی کرانا چاہتے ہیں
٭ اور چوتھا کہے گا، کیونکہ میں بڑا ہوچکا ہوں اور پورا مرد ہوگیا ہوں اور اسی طرح کے دیگر جملے آپ دوسروں سے سنیں گے۔
اب ذرا لڑکیوں کے جوابات بھی سن لیجیے:
٭ کیونکہ میری ساری سہلیاں شادی کر چکی ہیں۔
٭ لڑکی کو ہر حال میں شادی کرنی چاہیے۔
٭ میری عمر اب ڈھل رہی ہے کہیں ریل گاڑی فوت ہی نہ ہوجائے۔
٭ کیونکہ مجھے بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔

بعض لڑکیاں شادی میں رغبت کی وجہ یہ بتاتی ہیں کہ انہی سفر کرنا / گھومنا پھرنا بہت اچھا لگتا ہے جبکہ بعض کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شادی کی۔

ان سارے جوابات کے یہ واضح طور پے سامنے آچکا ہے کہ نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد شادی کے مفہوم سے ہی نابلد ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ ان غلط مفاہیم و مصنوعی تصورات کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرتے ہیں جس کے بعد میں سلبی نتائج سامنے آتے ہیں۔

شادی سے پہلے ہونے والے میاں اور بیوی کو یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ازدواجی زندگی ایک نئی زندگی ہے جو ان کی قبل از نکاح کی زندگی سے یکسر مختلف ہے اور یہاں اختیار کا حق اسی شخص کو حاصل ہوتا ہے جو اپنے ساتھی تا حیات کے ساتھ دینے کے لیے تیار ہو۔ کیونکہ وہ بازار سے کوئی چیز نہیں خرید رہا کہ اگر اسے پسند آئی تو خریدلی ورنہ پھینک دی اور دوسری لے لی۔

شادی ایک بھاری ذمے داری اور ڈیوٹی ہے۔ یہاں پے کرنے کے لیے کام بھی ہیں اور سرانجام دینے کے لیے مہابھی (م۔ مہم) جب ہم شادی یا زواج کی تعریف کے لیے کتب کی طرف رجوع کرتے ہیں تو زواج یا شادی کی تعریف یوں ملتی ہے۔

مرد اور عورت کے درمیان باہمی رضا مندی اور شرعی طریقے سے ہمیشہ کے لیے ساتھ رہنے کا معاہدہ جس کا مقصد عفت و پاکیزگی کا حصول اور ایک مضبوط و پائیدار فیملی قیام ہوتا ہے جو میاں بیوی کے باہمی تعاون و پیار و محبت سے وجود میں آتی ہے۔

تو پتہ چلا کہ شادی کا مقصد محض جنسی خواہش کی تسکین فہمی ہے اور نہ ہی اس کا مقصد ایک رسم کو پورا کرنا ہے۔ جو برسوں سے چلی آرہی ہے بلکہ شادی کا مقصد ایک نیک اور پائیدار فیملی کا قیام ہے اور یہ فیملی اتنی آسانی سے وجود میں نہیں آتی بلکہ اس کے بنائے میں کافی وقت اور محنت صرف ہوتی ہے اور کافی مال، حکمت اور سوچ و فکر اس کے لئے خرچ کرنی پڑتی ہے۔ جس انسان کو شادی کے اس مفہوم کی حقیقت سمجھ میں آجائے تو وہ اپنے گھرکے ہر کام کرنے میں لذت و راحت محسوس کرتا ہے۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
کائنات میں ایک انسان کا دوسرے انسان سے سب پہلا جو رشتہ قائم ہوا وہ "ازدواج" کا تھا۔ ساری انسانیت اسی رشتہ کی برکت سے وجود میں آئی۔ دنیا کے سارے رشتے اسی رشتہ کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ اسی کی جڑ سے پھوٹتے اور پروان چڑھتے ہیں ۔
کسی انسانی سماج میں سب سے زیادہ گہرا رشتہ ازدواج کا ہوتا ہے۔ سماج پر اچھے برے جو بھی اثرات اس رشتہ سے مرتب ہوتےہیں اتنے گہرے اثرات اور کسی رشتہ سے مرتب نہیں ہوتے ۔
ایک ذمہ دار انسان ہونے کی حیثیت سے "میں نے شادی کی ہے" تاکہ میں صدیوں سے چلے آرہے انسانی نسل کے تسلسل میں اپنا Contribution پیش کروں ۔
اور ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے انسانیت کو ایک صالح ، نیک اور ذمہ دار انسانی نسل کو وجود میں لانے میں اپنا تعاون دوں ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایک ذمہ دار انسان ہونے کی حیثیت سے "میں نے شادی کی ہے"
بارک اللہ لک وبارک علیک وجمع بینکما فی خیر۔
اللہ آپ کے لیے برکت کرے اور آپ پر برکت کرے اورآپ دونوں کو خیر میں اکٹھا کرے۔
آمین
 
Top