• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نہیں جانتا

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہمارے ہاں جس چیز کو کبھی ہاتھ لگا کر بھی نہ دیکھا ہو اس کے بارے میں ماہرانہ رائے دینا اور دوٹوک موقف اختیار کر لینا ایک عام عادت ہے۔

شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ہمیں اپنی کم علمی اور غلطی کو تسلیم کرنے کی تربیت نہیں دی جاتی۔۔

مائیں بچوں کے جھگڑے میں اپنے بچے کی غلطی کی پردہ پوشی کرکے دوسروں کے بچوں کو قصوروار ٹھہراتی رہیں گی تو بڑے ہو کر یہی عادتیں پختہ ہو کر شخصیت کا حصہ بن جاتی ہیں۔

کوئی ہمارے بچوں کی بدتمیزی کی شکایت کرے تو اس پر ہمارا ردعمل کیسا ہے۔۔ یہی مستقبل کی نسل کے مزاج کا فیصلہ کرے گا۔۔ اگر اپنے بچے کی غلطی ہے تو اسے اس کا احساس دلانا بہت ضروری ہے ورنہ بڑے ہو کر وہ انا پرستی اور تکبر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

اپنی کم علمی اور غلطی کھلے دل سے تسلیم کر لینے سے کوئی چھوٹا نہیں پڑتا۔۔ اس سے انسان کی شخصیت میں انا اور تکبر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

کسی بات کا علم نہ ہو تو اس کا بہترین جواب "میں نہیں جانتا" ہوتا ہے۔۔

بشارت حمید
 

عمر سلفي

مبتدی
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
( لا ادری ) میں نہیں جانتا۔

امام مالک رحمہ اللہ کا یہ قصہ بہت مشہور ہے کہ اندلس سے ایک آدمی انکے پاس آیا اور اس نے آپ سے 42 سوالات کیں آپ نے صرف دو کا جواب دیا اور 40 سوالات کے جواب میں کہا " لا ادری " میں نہیں جانتا۔

آدمی نے حیرت سے پوچھا آپ امام مالک ہے اور ان سوالات کے جواب نہیں جانتے؟

آپ رحمہ اللہ نے فرمایا:

ہاں جاؤ ، اور سارے لوگوں کو بتادو کہ مالک کو ان کے جواب نہیں آتے ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امام شافعی رحمہ اللہ سے متعہ کے بارے سوال کیا گیا کہ اس میں طلاق ہے یا نفقہ ؟

تو آپ نے فرمایا:

واللہ اعلم ( لا ادری ) یعنی میں نہیں جانتا۔

[ تذکرہ السامع : ص : 42 ]


سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

جب عالم " لا ادری " کہنا چھوڑ دیتا ہے تو وہ الجھاؤ کا شکار ہو جاتا ہے نیز فرمایا کہ تم بردبار ، فقیہ ، اور اللہ والے بن جاؤ ،

[ البیان و التبیان: ص : 118,117/1 ]

امام غزالی رحمہ اللہ کا کہنا ہے

" لو سکت من لا یعرف قل الاختلاف"

اگر نہ جاننے والا خاموش ہو جائیں تو اختلاف کم ہو جائے.


حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ علم کے بارے فرماتے ہیں:

علم تین چیزوں کا نام ہے
کتاب ، گزارا ہوا طریقہ ، اور یہ کہنا کہ میں نہیں جانتا ،

[ المعجم الکبیر 173/11 ح: 251 ]
 

عمر سلفي

مبتدی
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
[ لا علمی کے فوائد ]

شیخ سعدی رحمہ اللہ لا علمی کا اظہار کرنے کے یہ فوائد نقل کرتے ہیں:

1: عالم جھوٹ بولنے اور غلط رہنمائی کرے سے محفوظ رہتا ہے ،
2: یہ علم میں پختگی کی دلیل ہے
3: جس مسئلے میں لاعلمی کا اظہار کرے اسکے متعلق مطالعہ وتحقیق کرکے اس مسئلے کا علم حاصل کرلیتا ہے ،
4: لا اعلم یا واللہ اعلم کہنے سے اللہ کی طرف رہنمائی حاصل ہوتی ہے ،
5: طلبہ کیلئے عمدہ سبق ہے کہ اگر انہیں بھی کسی مسئلے کا علم نہ ہو تو وہ بھی بلادلیل و تحقیق جواب دینے کی بجائے لاعلمی کا اظہار کردیں ،

[ فتاویٰ سعدیہ: ص : 229،228 ]
 
Top