• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت میں ڈسکوریجڈ یوزر کیوں ہوں؟ اشماریہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

شاکی

مبتدی
شمولیت
دسمبر 17، 2015
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
3
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بندہ کا نام اشماریہ شاہ ہے۔ یہ الگ آئی ڈی کیوں بنائی۔ اس سے پہلے ذرا کچھ تفصیل سن لیں۔
عرض یہ ہے کہ زینفورو منتظمین کو ایک سہولت دیتا ہے جسے وہ ڈسکویجڈ یوزر کے نام سے یاد کرتا ہے۔ جس یوزر کو ڈسکورج کر دیا جائے اس کے پاس فورم کھلنے میں وقت لگتا ہے، لوڈنگز بہت زیادہ ہوتی ہیں اور ایررز آتے ہیں جس سے وہ تنگ ہو کر فورم چھوڑ دیتا ہے۔
اور خلاصہ کلام یہ ہے کہ میرے اصلی اکاونٹ میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ باقی آپ حضرات سمجھدار ہیں۔
مین بغیر لاگ ان ہوئے استعمال کروں یا کسی اور آئی ڈی سے (جیسے یہ شاکی کی آئی ڈی ہے) بالکل ٹھیک چلتا (نہیں بلکہ دوڑتا) ہے۔ لیکن ادھر اشماریہ نے لاگ ان ہونے کی کوشش کی اور ادھر بلاک۔
بہت افسوس کی بات ہے یہ۔ اگر آپ لوگوں کو میری یہاں حاضری نا گوار گزرتی ہے تو سیدھا سا طریقہ ہے کہ مجھے کہہ دیں۔ میں کیا یہاں بد زبانی کرتا ہوں؟ گالیاں دیتا ہوں؟ میرا پورا ریکارڈ اٹھا کر میرا طرز تخاطب دیکھ لیجیے۔ میری بات چیت دیکھ لیجیے۔
انتہائی معذرت کے ساتھ "آزادانہ" بحث اس طریقے سے کیسے ہو سکتی ہے؟
میں فورم کے اپنے پاس سلو ہونے کی شکایت پہلے بھی کر چکا ہوں۔ لیکن جب تک ویلیوز کم سیٹ تھیں میں گزارا کرتا رہا۔ لیکن اب کھولنا ہی ممکن نہیں ہے۔
میں انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرتا ہوں۔ یہاں جمشید بھائی آپ حضرات سے اختلاف رائے کیا کرتے تھے تو آپ نے یہ کہہ کر کہ دو اکاؤنٹس کی آئی ڈیز ایک جیسی ہیں انہیں چلتا کیا (یعنی ان کے جانے کا سبب بنے)۔ حالانکہ ایک کمپیوٹر سے اگر دو شخص (جیسے دو بھائی، دوست یا کزنز) آن لائن ہوں تو ان کی آئی ڈیز ایک جیسی ہی ہوں گی۔ یہ کوئی پیمانہ نہیں ہے۔
لیکن وہ آئی ٹی سے ناواقف تھے۔ میں ڈیویلپر تو نہیں ہوں لیکن نا واقف بھی نہیں۔
بہت آسان ہے کہ آپ یہ تھریڈ ڈیلیٹ کر کے یہ اکاؤنٹ بلاک کر دیں۔ بھلا میں نے کسے کہنا ہے۔ لیکن مناسب یہ ہے کہ مجھے بتا دیا جائے کہ کیا کرنا ہے؟
جزاکم اللہ خیرا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم @اشماریہ صاحب،
مجھے ابھی چند ہی روز ہوئے ہیں فورم پر دوبارہ فعال ہوئے۔ یہ کسی اور کی نہیں میری اپنی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔تفصیلات دیگر یوزرز کی وجہ سے بتانا ممکن نہیں ہیں۔ بہرحال میں معذرت خواہ ہوں۔ آپ اپنی اصل آئی ڈی سے دوبارہ لاگ ان ہو کر چیک کر سکتے ہیں۔
ویسے اوپن فورم پر یہ دھاگا بنانے کے بجائے آپ ایک مرتبہ مجھے یا کسی بھی ناظم کو ذپ بھی کر دیتے یا ای میل کر دیتے تو آپ کا کام ہو جانا تھا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم اشماریہ صاحب ! آپ کی شکایت آپ کی اپنی حد تک مناسب تھی ، لیکن آپ نے ساتھ ایک دوسرے مسئلے کا ذکر بھی کردیا ہے :
میں انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرتا ہوں۔ یہاں جمشید بھائی آپ حضرات سے اختلاف رائے کیا کرتے تھے تو آپ نے یہ کہہ کر کہ دو اکاؤنٹس کی آئی ڈیز ایک جیسی ہیں انہیں چلتا کیا (یعنی ان کے جانے کا سبب بنے)۔ حالانکہ ایک کمپیوٹر سے اگر دو شخص (جیسے دو بھائی، دوست یا کزنز) آن لائن ہوں تو ان کی آئی ڈیز ایک جیسی ہی ہوں گی۔ یہ کوئی پیمانہ نہیں ہے۔
لیکن وہ آئی ٹی سے ناواقف تھے۔ میں ڈیویلپر تو نہیں ہوں لیکن نا واقف بھی نہیں۔
میں صرف یہاں اس لڑی کا لنک دینا چاہتا ہوں ، جہاں یہ سارا معاملہ زیر بحث آیا ، تاکہ صرف آپ کی بات پڑھنے والے ایک نظر اس دھاگے کو بھی دیکھ لیں ۔
صاحبین کا امام ابو حنیفہ سے اختلاف
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top