حسن شبیر
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 18، 2013
- پیغامات
- 802
- ری ایکشن اسکور
- 1,834
- پوائنٹ
- 196
کیبل اور نیٹ نے جواں معاشرے کا خانہ خراب کر دیا ہے ، لڑکے تو بدنام ہیں ہی مگر لڑکیوں نے تو اب لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دینے کی ٹھان لی ہے ، اپنے والدین کو دھوکہ دے کر آتی ہیں اور لڑکوں کی تفریح و طبع کا سامان بنتی ہیں ، میں لڑکیوں کی آزادی کے خلاف نہیں مگر بے راہ راوی کا کٹر مخالف ہوں ، لڑکی اپنے گھر کی عزت ہوتی ہے اور جو اپنی عزت کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ بنا ضرورت کے کبھی بھی گھر سے قدم باہر نہیں نکالتی۔
آج کے نوجوانو کو بگاڑنے میں ٹی وی،کیبل، انٹرنیٹ، اور بےجا موبائل فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی دنیا خیالی ہوتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، جو نادان لڑکیاں اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوں وہ ان ڈراموں کے جیسی پرسکون زندگی کی تلاش میں غلط قدم اٹھا لیتی ہیں ، زندگی بھر کا پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے
لڑکے ان کو Dates پر بلا کر انکی عزت کا جنازہ نکال کر خود نئے شکار کی تلاش میں چل دیتے ہیں ۔کئی جوان جوڑے کیفے میں بھی آتے ہیں ، بعد میں ان لڑکیوں کو روتے ہوئے دیکھا ہے۔
میری بہنو معاف کرنا اور مجھے غلط نہ سمجھنا مگر کیوں چلی آتی ہو گھر والوں کو دھوکہ دے کر اپنے آپ کو ڈراموں اور فلموں کی ہیروئن سمجھ کر ، یہی لڑکے آپ کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کی ویڈیو بنا کراپنے جیسے گھٹیا اور غلیظ لوگوں کی ہوس کو تسکین دینے کے لئے YouTube پر ڈال دیتے ہیں ، ذرا سوچو جو لڑکا آپ کو والدین کو بتائے بغیر گھر سے باہر آنے کو کہہ رہا ہے ، اگر وہ سچ میں آپ کی عزت کرتا ہو گا تو آپ کو یوں باہر کبھی نہیں بلائے گا ، اپنے گھر والوں کو بھیج کر با عزت طریقے سے آپ کا رشتہ مانگے گا ، آپ کو وہ عزت دے گا جس کی آپ حقدار ہیں ، آپ لوگ ہندو یا عیسائی نہیں ہیں ، آپ لوگ مسلمان ہو جس کی عزت ہی اسکی اصل دولت ہوتی ہے۔
اور ان لڑکوں کے چکر میں مت آؤ جو لوگ آپ کی عزت کا خیال نہیں کرتے ان کے گھروں میں عورت ذات کی عزت ہی نہیں ہوتی جو آپ کو گندی نظر سے دیکھ رہا ہے اسکی نظر اپنی ماں بہن کے لئے بھی کوئی عزت نہیں ہو گی ، غلط ماحول کی گندی تربیت کے پلے ہوتے ہیں ایسے لڑکے !
آخر میں لڑکوں اور مردوں کو خبردار کر دوں کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آپ آج جس طرح کسی اور کی ماں بہن کو ورغلا رہے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeat ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادرہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا نہیں لازمی ہو گا !
آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی اس مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !