نام نہاد اسلامی جہادی تنظیموں کا شرعی جائزہ
ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق
عصر حاضر میں دنیا کے کئی مسلمان ممالک میں نام نہاد جہادی تنظمیں سرگرم ہیں۔ جن میں سر فہرست القاعدہ, داعش, بوکوحرام, الشباب، لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین وغیرہ ہیں, پاکستان تو ان نام نہاد جہادی تنظیموں کا گڑھ ہے۔ ان نام نہاد جہادی تنظیموں کا جائزہ شریعت کی روشنی میں پیش خدمت ہے۔ اور میرا اس سے مقصد مسلمان نوجوانوں کو ان جہادی تنظیموں کی غیر شرعی حیثیت سے واقف کرانا ہے تاکہ وہ ان کا شکار بننے سے محفوظ رہیں۔
(ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق)
محترم ڈاکٹر صاحب کا نظریہ اپنی جگہ مگر مجھے انکی بات مکمل درست نہیں لگی جہاں تک ٹی ٹی پی وغیرہ کا جہاد ہے اسکو تو کوئی بھی درست نہیں کہتا مگر اسکی بنیاد پہ ہر جہادی تنظیم کا ہی انکار کر دینا میرے نزدیک ایسے ہی ہے جیسے کوئی سکھ کی داڑھی دیکھ کر اہل حدیث کی لمبی داڑھیوں پہ طنز کرنے لگے جیسا کہ کچھ جاہل قسم کے لوگ ہمارے ایک اہل حدیث بھائی کی گٹھنوں سے نیچے داڑھی کی تصویر لگا کر ساتھ سکھ کی تصویر لگا دیتے ہیں اللہ سمجھ دے
کسی بھائی کو ان ڈاکٹر صاحب کے نظریے کے دلائل پر مکمل عبور ہو تو وہ مجھے بھی سمجھا دے ہو سکتا ہے میں غلطی پہ ہوں
ویسے اس مضمون میں دیئے گئے دلائل پہ مجھے جو اعتراضات ہیں وہ فرصت میں جلد لکھوں گا ان شاءاللہ