ابوزینب
رکن
- شمولیت
- جولائی 25، 2013
- پیغامات
- 445
- ری ایکشن اسکور
- 339
- پوائنٹ
- 65
جماعۃ الدعوۃ اور امریکی اسٹیٹ دپارٹمنٹ کا ایک ہی مشن ہے وہ ہے مجاہدین کے خلاف میڈیا کی جنگ ۔۔۔۔۔لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔۔۔
اللہ ایسے فعل اور ان کے مرتکبین سے محفوظ فرمائین۔۔۔۔
دونوں دل وجان سے اس میں مصروف عمل اور ایک دوسرے کے معاون ہیں۔۔۔۔۔۔
ایک دوسرے کی پیش کردہ گواہیوں کو فوراً قبول کرکے اس کے ذریعے سے مجاہدین کے اوپر لعن طعن کرنا ان کا محبوب مشغلہ۔۔۔۔۔۔
مجاہدین ایک عرصے سے اپنی مطبوعات اور تقریرات اور اپنے مسودات میں ان تمام باتوں سے سے براءت کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ہم پبلک مقامات پر دھماکے نہیں کرتے ، بازاروں میں دھماکے ہم نہیں بلکہ بلیک واٹر اور سی آئی اے کرتی ہے۔ مسجدوں میں دھماکے کرنا کسی مسلمان کا کام نہیں ہے یہ دھماکے تو بلیک واٹر اور ان کے معاونین کرتے ہیں۔ لیکن مجال ہے ان میں سے کسی ایک کے کانوں پر جوں تک رینگی ہو۔ لیکن امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی گواہی موصول ہوتے ہی مجاہدین پر لعنت وملامت کا سلسلہ فوراً جاری کردیا جاتا ہے۔ اور اس سلسلہ میں کسی تحقیق اور ثبوت کو بھی طلب کرنے کی حاجت محسوس نہیں کی جاتی ہے۔مجاہدین شہید ہوتے ہیں تو خوشی کا اظہارکیا جاتا ہے کہ دہشت گرد اور خارجی مرگئے ۔ اور اللہ کے عذاب کی زد میں آکر امریکی ہلاک ہوں تو ان معاونین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ مسلمانوں سے موصول شدہ چندہ جو کہ امریکہ کے خلاف جہاد کرنے کے نام پر وصول کیا جاتا ہے اس کے ذریعے سے امریکہ کی مدد کرنے کے اعلان کئے جاتے ہیں۔اور غم اور دکھ اورانسانیت کی تباہی وبربادی کے پیغامات نشرکئے جاتے ہیں ۔ مسلمانوں سے وصول کئے جانے والے صدقات اور زکوٰۃ کو باپ کا مال سمجھ کر امریکیوں کی خدمت میں لگانے کے منصوبے مریدکے میں تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ امریکہ کو پہنچنے والے نقصانات خواہ وہ قدرتی آفات کے ذریعے ہوں یا مجاہدین کے حملوں کے ذریعے سے ہوں ان کو انسانیت کی تباہی قرار دیا جاتا ہے۔ اور امریکہ کے ہاتھوں مجاہدین کو پہنچنے والے نقصانات پر یہ کہہ کر کہ یہ دہشت گردوں اور تکفیریوں کا علاج ہے۔ ارے کچھ تو اللہ کا خوف کرلو ۔ کیا اللہ کے خوف سے تم بالکل عاری ہوچکے ہو۔تم کو مسلمانوں پر ہونے والے وہ مظالم بالکل یاد نہیں آتے ہیں جو کہ امریکہ نے ان پر ساری دنیا میں کئے ہیں۔جاؤ جاکر تحقیق کرلو کہ فرعون امریکہ نے انسانیت کا قتل عام کس طرح کیا ہے اس نے اس میں نہ تو کسی مسلمان کی رعایت کی ہے نہ ہی کسی نصرانی کو چھوڑا ہے ۔ اور اگر اس تحقیق سے عاجز آجاؤ تو پھر میں تمہیں بتاؤں گا کہ انسانیت کا یہ قاتل عصر حاضر کا یہ فرعون صرف مسلمانوں ہی کا نہیں بلکہ تمام لوگوں کا قاتل ہے جو اس کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے گا امریکہ اسے قتل کئے بغیر نہیں چھوڑتا ۔ ان کی عورتوں کی عزت وآبرو کو برباد کرنے سے نہیں چوکتا۔ ان کی مذہبی کتابوں کی توہین کرنا تو امریکی فوجیوں کا محبوب ترین مشغلہ ہے۔ اے خوارج نما تکفیری مرجئوں کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کس طرح امریکیوں نے مسلمانوں کی مقدس اور حرمت والی کتاب قرآن مجید فرقان حمید پر پیشاب کرکے اس کو اپنی گولیوں سے چھلنی کیا۔ تم کو پتہ نہیں کہ جو فرعون صفت درندے مسلمانوں کی کتاب سے اس قسم کا سلوک کرتے ہوں وہ مسلمان مرد اور عورتوں اور بچوں سے کس قدر بہیمانہ سلوک کرتے ہوں گے؟؟؟؟ کبھی تم نے اس بات پر غور کیا ہے؟؟؟؟