• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناپاک انڈیا کی ناپاک سازش

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اس میں مجھے کوئی ناپاک سازش نظر نہیں آ رہی ہے، یہ تو گرافکس ہے نہ کہ میدان میں اس نام کو لکھا گیا ہے، ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ٹھیک بھی نہیں،، لیکن اس پر انڈیا کا کیا قصور؟؟
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اس میں مجھے کوئی ناپاک سازش نظر نہیں آ رہی ہے، یہ تو گرافکس ہے نہ کہ میدان میں اس نام کو لکھا گیا ہے، ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ٹھیک بھی نہیں،، لیکن اس پر انڈیا کا کیا قصور؟؟
اگر یہ سازش نہیں تو انڈیا نے اپنے بھگوان کا نام گراؤنڈ پر کیوں نہیں لکھا ؟؟ تا کہ وہ کھلاڑیوں کے جوتوں کے نیچے ہوتا-

یہ محمّد کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی بد ترین گستاخی ہے -اب چاہے وہ انڈیا کرے یا کوئی اور -
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
حب الوطنی اچھی چیز ہے لیکن آپ ﷺ کا معاملہ ہو تو وطنیت کیا جان ‘مال ‘اولاد سب آپﷺ کی ناموس پر قربان
نہ جب تک کٹ مروں خواجہ یثرب ﷺکی حرمت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایمان ہو نہیں سکتا
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
حب الوطنی اچھی چیز ہے لیکن آپ ﷺ کا معاملہ ہو تو وطنیت کیا جان ‘مال ‘اولاد سب آپﷺ کی ناموس پر قربان
نہ جب تک کٹ مروں خواجہ یثرب ﷺکی حرمت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایمان ہو نہیں سکتا
سسٹر آپ کے جذبات اپنی جگہ بالکل صحیح ہیں اور ہر مومن کے ایسے ہی جذبات ہونے چاہیئں لیکن یہآں معاملے جذبات سے ذیادہ سوچنے اور سمجھنے کا ہے۔۔

یہ تو گرافکس ہے نہ کہ میدان میں اس نام کو لکھا گیا ہے
اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ نام کونسا انڈیا نے لکھا یہ تو آئی سی سی کا کام ہے۔۔ اور عامر بھائی کی ذکر کردہ بات پر آپ غور کیجئے کیونکہ یہ نام صرف ٹی وی پر دکھائی دیتے ہیں گراؤنڈ میں کسی کھلاڑی یا تماشائی کو نہیں
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
حب الوطنی اچھی چیز ہے
بہنا مطلقا ایسا کہنا شاید درست نہیں کیونکہ کبھی ایسا بھی کہا گیا ہے
ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو اسکا پیرہن ہے وہ ملت کا کفن ہے

اگر کسی خاص پہلو سے بات کی گئی ہے تو اسکا بیان بھی ساتھ کر دینا چاہیے تاکہ ابہام نہ رہے جزاک اللہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس میں مجھے کوئی ناپاک سازش نظر نہیں آ رہی ہے، یہ تو گرافکس ہے نہ کہ میدان میں اس نام کو لکھا گیا ہے، ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ٹھیک بھی نہیں،، لیکن اس پر انڈیا کا کیا قصور؟؟

آپ نے بجا فرمایا جو نہ سمجھے اس کی فکر نہ کریں!

یہ ڈیجیٹل سائن پر کسی کھلاڑی محمد عرفان کی میچ میں کارکردگی کی رپورٹس ھے جیسے، اوور، سکور، ۔۔۔۔۔ ایوریج وغیرہ ھے مگر گرافکس کے ذریعے مکس اینڈ میچ گراؤنڈ پر جان بوجھ کر دکھایا گیا ھے ، جو اوریجنل گراؤنڈ پر نہیں لکھا ہوا۔ ایسی انتشار پھیلانے والی چیزیں کی ابتدا فیس بک سے ہی شروع ہوتی ھے۔

والسلام
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کیا یہ گرافکس گراونڈ پربھی نظرآتےہیں یاصرف سکرین پر؟
اگرتویہ گروانڈپرنظرآتےہیں تویہ واقعی بدترین گستاخی ہے اوراس چیز کوختم کروانے میں مسلمانوں کوبھرپورکرداراداکرناچاہئیےلیکن اس میں پورےانڈیا کوقصوروارنہیں ٹھہرایاجاسکتاکیونکہ مسلمان دنیا کےجس کونے میں بھی رہتا ہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کبھی برداشت نہیں کرےگا۔
اوراگریہ صرف سکرین پرنظرآتےہیں تورائےمختلف ہوسکتی ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
یہ میرے خیال میں پچھلے ون ڈے ورلڈ کپ کا ایک میچ ہے، جس میں ہر کھلاڑی کی پوزیشن کو اس طرح واضح کیا جاتا تھا، جب انڈیا کے بالر محمد عرفان کی پوزیشن کو بھی واضح کیا تو چونکہ اس کے نام سے پہلے محمد لکھا تھا، اس لئے انہوں نے ایسا کر دیا۔

بہرحال اگر تو آئی سی سی کرکٹ بورڈ نے جان بوجھ کر لکھا ہے تو واقعی میں بدترین گستاخی ہے، اور اگر جان بوجھ کر نہیں لکھا اور ہر کھلاڑی کے نام کی طرح محمد عرفان کا نام بھی لکھا تب بھی یہ بات قابلِ مذمت ہے۔

تمام کھلاڑیوں کو اس پر آئی سی سی کرکٹ بورڈ کو مطلع کرنا چاہئے کہ آئندہ کے لئے جس کھلاڑی کے نام کے ساتھ بھی محمد لکھا ہو اس کی پوزیشن اس طرح واضح نہیں کرنی، کیونکہ ہم محمد نام کو زمین پر لکھا برداشت نہیں کریں گے۔

اگر آئی سی سی بورڈ نے واقعی میں گستاخی کی نیت سے کیا ہو گا تو پس و پیش کرے گا جس سے اس کا مکروہ چہرہ سامنے آ جائے گا پھر اسے سمجھانے کے لئے ذرا دوسرا طریقہ استعمال کیا جائے، اور اگر اس نے ایسا نہیں کیا ہو گا تو امید ہے کہ وہ اس طرح نام لکھنے سے باز آ جائے گا۔
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
آپ حضرات کی بات اپنی جگہ درست ہے لیکن کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہوں گی
تاریخ شاہد ہے کہ آپﷺ کی ذاتِ گرامی پر کفّار کے یہ رکیک حملے ہمیشہ سے جاری ہیں وہ کفّارِ مکّہ ہوں ‘برِّصغیر کا گوپال ہو ‘یا آج کا تاثیر ہر بدبخت نے اپنے اپنے انداز میں آپﷺ کی شان میں گستاخی کرنا چاہی لیکن آسمان پر تھوکا اپنے منہ کو آتا ہے کے مصداق ہمیشہ منہ کی کھائی۔۔۔۔آپﷺ کے پروانے ہر دور میں ایسے گستاخوں کی بیخ کنی کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
میں آپکی توجّہ جس نکتے پر مبذول کرنا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ جب بھی ایسا معاملہ میڈیا کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہےہم اہلحدیث حضرات اس واقعے کے حوالے سے شرعی و فقہی بحثوں میں الجھ جاتے ہیں اور بازی ہمیشہ وہ لوگ لے جاتے ہیں جن کو ہم نوری ‘حیاتی یا طنزا میٹھے میٹھے اسلامی بھائی جیسے ناموں سے یاد کرتے ہیں ۔۔میرے علم کی حد تک ہر گستاخِ رسول کو کیفرِ کردار تک بریلویوں نے ہی پہنچایا ہے۔۔غازی علم دین سے لے کر ممتاز قادری تک یہ خوش نصیبی ہمیشہ اس فرقے کے حصّے میں آئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعض معاملات ایسے ہوتے ہیں جن میں عقل کو بائی پاس کر کے جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔ابراہیم علیہ السلام کا آتش ِ نمرود میں کودنے کا فیصلہ ہو یا تین سو تیرہ تہی دست جانبازوں کا ایک ہزار کے لشکرِ جرّٰار سے ٹکرا جانے کا معاملہ ہو عقل ہمیں محوِ تماشائے لبِ بام نظر آتی ہے۔
؏عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
بریلویوں سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ان کے اس کردار کو ہمیں کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔
ایک اور بات بریلویوں کی مخالفت میں ہم نے نعت کا میدان ان کے لیے بالکل ہی خالی چھوڑ دیا ہے کہ وہ جیسے چاہے اس کی توہین کریں۔یہ سچ ہے کہ لفظی گواہی کے مقابلے میں عملی گواہی زیادہ معتبر ہوتی ہے لیکن الفاظ کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے۔الفاظ ہی اعمال کی بنیاد بنتے ہیں ۔دائرۂاسلام میں داخلہ کلمۂشہادت کی بناء پر ملتا ہے۔ آپﷺ نے شاعرِ رسول حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے نعتیہ اشعار سن کر انھیں دعا دی تھی
اللھم ایّدہ بروح القدس
چنانچہ ہمیں چاہیے کہ
محفلِ قرات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ محفلِ نعت کا بھی اہتمام کریںجن میں صحیح العقیدہ نعتیں پڑھی جائیں۔تاکہ اہلحدیث حضرات میں بھی نعت کا ذوق پیدا ہو
کسی بھی قسم کی تقریب کے آغاز میں ہمارے ہاں قرات کے بعد جہادی ترانہ تو پڑھ لیا جاتا ہے لیکن نعت کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ قرات کے بعد نعت پڑھنے کا اہتمام ہونا چاہیے
فورم کی حد تک کوئی ایسا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے جس میں صحیح نعتیہ اشعار دیے جائیں
نوٹ : یہ میری ذاتی آراء ہیں ۔اختلاف کا حق ہر ایک محفوظ رکھتا ہے
وہ دانائے سبل ‘ ختم الرسل‘ مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادئ سینا
نگاہِ عشق ومستی میں وہی اوّل وہی آخر
وہی قرآن وہی فرقان وہی یسین وہی طہ
 
Top