• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناک سے خون بہنا

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بچوں کی ناک سے خون بہنا

Nose bleeding
علامات
ناک کے ایک یا دونوں نتھنوں سے خون نکلنا
تقریبا ستر فصد بچوں میں ناک سے خون بہنے کی وجہ ناک کے سوراخ سے نصف سینٹی میٹر اندر بلکل بیچوں بیچ چھوٹی باریک نلیوں کاپھٹاہوتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی نلیاں اکثر ناک میں ہلکی سی چوٹ لگنے یا ٹھیک ہونے پر کھرنڈ کے کھینچنے اور رگڑنے سے پھٹ جاتی ہیں ،کسی الرجی کی وجہ سے یا سردی کی وجہ سے خونی نلیوں کے پھیلنے پر گرم ہوا کے کے ذریعے ناک کی اندرونی میوکس جھلی کےسوکھنے،چھینکنے ،کھانسنے یا صاف کرنے پر یا رات کو سوتے ہوئے نیند میں ناک کھجانے پر اکثر ناک سے خون بہنے لگتا ہے ،
احتیاطی تدابیر
صرف ناک کے سوراخ ہی نہیں بلکہ ناک کے پورے ملائم حصے کو کم سے کم دس منٹ تک انگوٹھے اور انگلی سے دبا کر پکڑے رہنا چاہیئے اور بچے کو منہ سے سانس لینے کو کہیں ،
بچے کو اس طرح ناک پکڑنے کی تربیت دیں کہ وہ خود سیلان خون کے وقت ناک کو دبا سکے ،
ناک کے اندرصبح شام کوئی چکنی چیز لگادیا کریں ،
بچے کے کمرے کو نم رکھیں ،
ناک میں ٹھنڈا پانی ناک کی دوا یا گھر کی بنی کوئی دوا نہ ڈالیں ،
سیلان خون کو روکنے کے لئے بچے کی ناک کو روئی وغیرہ سے پیک نہ کریں ،
اگر الرجی یا زکام کی وجہ سے سیلان خون ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں ،
فوری ہومیو پیتھک علاج
خون کا رنگ سرخ ہو تو phosphorus 30

اگر خون سیاہ رنگ کا ہو تو carboveg 30
اگر پتلا خون ہو تو hemamelis 30
اگر ناک صاف کرنے پر خون بہے تو phosphorus 30 or sulphur 30
چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بہے تو hemamelis 3oیا lachesis
رات کے وقت سوتے میں خون بہے تو carboveg 30
اگر بچہ زیادہ چھوٹا ہے تو لگاتار فیرم میٹ یا فیرم فاس دینے سے خون رک جا تا ہے اور اور ایک ہفتےکی دوا کے استعمال سے اللہ مکمل شفا عطا فرماتا ہے ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ناک سے خون نکلنے کے وقت سب سے اچھا علاج یہ ہے کے مریض کے سر پر ٹھنڈا پانی لگایا جائے، اور ٹھنڈا پانی لگانے کے بعد مریض کو سیدھے فرش پر بنا تکیہ کے لٹا دینا چاہیے، ایسا کرنے سے ایک منٹ میں ہی خون بند ہو جاتا ہے،

مجھے بھی یہ بیماری ہے، اکثر گرمی کے دنوں میں مجھے یہ شکایت رہتی ہے،
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایسی حالت میں ناک سے خون کا بہنا اسے "نکسیر" بھی کہتے ہیں، اگر گرمیوں میں ہی نکسیر پھوٹے تو جیسے بھائی نے بتایا سر پر پانی ڈالنا چاہئے یا ایک اور بھی مسئلہ ھے، سر کا تالو ہوتا ھے اس پر برف رکھنے سے فوراً نکسیر بند ہو جاتی ھے۔ ایسا جگر میں گرمی کی وجہ سے ہوتا ھے، سیدھا لیٹنے والا فارمولہ درست نہیں اس سے خون منہ میں جائے گا، یا بیک اپ ہونے سے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کر سکتا ھے جو زیادہ خطر ناک ھے اس لئے اسے اسطرح روکنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر کوئی بڑا کو نکسیر پھوٹتی ہو تو اس سے پہلے اس کا علم ہو جاتا ھے اس لئے روئی کو سرسوں کا تیل لگا کر دونوں نتھنوں میں رکھیں تیل جب ناک کی نالیوں کو چھوئے گا تو نکسیر کو روک دے گا۔ یا اگر جاری ہو جائے تو دماغ کے تالو پر برف رکھیں۔

بچوں کے ناک سے اگر خون نکلے اور وہ مقدار میں تھوڑا تھوڑا ہو تو یہ دمہ کے قریب ایک علامت ھے اس لئے کسی سپیشلسٹ سے رابطہ کریں، علاج ہونے سے فوراً یہ بیماری پکڑی جاتی ھے اور پھر زندگی میں دوبارہ ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ہمارے سامنے دونوں صورتیں ہیں۔۔۔
دوائی سے علاج بھی اور ٹھنڈے پانی سے سردھونے کا ٹوٹکا بھی۔۔۔
لیکن ذاتی رائے یہ ہے کے دوا سے بھی علاج کیا جانا چاہئے۔۔۔
بھائ آپ ہفتے میں ایک یا دو خوراک فیرم فاس کی بھی لے لیا کریں تو نکسیر میں ان شآ اللہ افاقہ ہوگا ۔
جزاکم اللہ خیراً
 
Top