محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے
اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ إِلَهِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(یعنی اے اللہ تو ہی آسمانوں اور زمین کا نور ہے، تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں ۔ تو ہی آسمانوں اور زمین کا قائم کرنے والا ہے، تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں ، تو ہی آسمان زمین اور ان میں موجود چیزیں کا رب ہے۔ تو سچا ہے تیرا وعدہ سچا ہے ، تیرے ملاقات حق ہے، اے اللہ میں تیرے ہی لیے اسلام لایا، تجھ ہی پر ایمان لایا ، تجھ ہی پر بھروسہ کیا ، تیری ہی طرف رجوع کیا، تیرے ہی لیے لڑا اور تجھے ہی حاکم تسلیم کیا تو میری بخشش فرمادے ، میرے اگلے پچھلے گناہ معاف کردے، میرے ظاہری اور پوشیدہ تمام گناہ معاف فرما دے ، تو ہی میرا معبود ہے تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں) یہ حدیث حسن صحیح ہے
(الفاظ جامع ترمذی کے ہیں)
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2257
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1062
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1802
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1803
سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 768
سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 769
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1624
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1371
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 1355