• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار بدعت نہیں، اظہار کا طریقہ بدعت ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار بدعت نہیں، اظہار کا طریقہ (جشنِ میلاد) بدعت ہے، آپ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے زیادہ محبت ہے، اگر نہیں تو پھر جب انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کا یہ طریقہ نہیں اپنایا تو آپ کیوں اپناتے ہیں، نیز اگر آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سچے ہیں تو پھر سنتوں پر عمل کیجئے۔
نیز یاد رکھئے بدعات اختیار کرنے والا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے دعوے میں جھوٹا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والا بدعات سے بچتا ہے
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
ہم سے خاص دلیل مانگتے ہیں ، جب ہم خاص دلیل مانگتے ہیں تو ساری وھابیت کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ہم سے خاص دلیل مانگتے ہیں ، جب ہم خاص دلیل مانگتے ہیں تو ساری وھابیت کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
جس بات کا دین اسلام میں حکم موجود ہو ہی نہ، اُس کی شریعت سے دلیل ہو نہیں سکتی، دلیل تو شریعت سے اُس بات کی ہوتی ہے جو شریعت کا حکم ہے، جیسے عید الفطر اور عید الاضحیٰ شریعت سے ثابت ہیں، اس لئے ان دونوں عیدوں کے احکامات مفصل طور پر بیان کئے گئے ہیں۔ جبکہ یہ تیسری خودساختہ عید جس کا شریعت اسلامیہ میں کوئی ثبوت نہیں اس کو ثابت کرنے کے لئے آپ لوگوں کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے، پھر بھی ثابت نہیں کر پاتے کیونکہ یہ حکم شریعت کا ہے ہی نہیں، اور تو اور آپ لوگ اس تیسری خودساختہ عید کو عید نہ ماننے والوں کی بسا اوقات تکفیر بھی کر دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت عطا فرمائے، آمین، آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کریں۔
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
عید میلاد نہ منانے والوں کی تکفیر کس نے کی ؟حوالہ دیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عید میلاد نہ منانے والوں کی تکفیر کس نے کی ؟حوالہ دیں
باقاعدہ طور پر شاید بریلوی علماء نے نہ کی ہو، لیکن بعض جوشیلے اور جذباتی، میلاد نہ منانے والوں کو شیطان کا ساتھی، اور کافروں کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں، اس کے علاوہ بھی میلاد نہ منانے والوں کے خلاف کیا کیا ہرزہ سرائی نہیں کی جاتی، یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
کیا احمد رضا خان بریلوی جاہل تھے؟ فرماتے ہیں:

تجھ سے اور جنت سے نسبت وہابی دور ہو
ہم رسول اللہ کے ، جنت رسول اللہ کی


احمد رضا خان کیوں جنت کے ٹھیکیدار بنے ہوئے تھے؟؟؟؟
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
واقعی وھابی عقل سے فارغ ہیں، طالب علم صاحب ! جوش تعصب میں ہوش تو بالکل ہی چلا جاتا ہے،
ارے صاحب ! میں نے یہ کہا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر کو کسی عالم دین نے کافر نہیں کہا ، اگر کہا ہے تو حوالہ دے دو۔
امام احمد رضا سنی حنفی قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے میلاد کے منکر کو کافر کہاں کہا ہے ؟امام احمد رضا علیہ الرحمہ اور علمائ حرمین نے مرزا قادیانی، قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی، خلیل احمد انبیٹھوی، اشرف علی تھانوی کو کافر کہا ہے تو گستاخی رسول کی بنا پر کہا ہے۔ان کی عبارات میں کفر ہے۔
اب موضوع بدل کر اس پر بحث شروع نہ کردینا۔
 
Top