جواد صاحب تو خاموش ہیں جناب حدیث کے الفاظ کی نشاندہی کر دیںحدیث کو عربی متن سے غور سے پڑھیں، اور ووفات تک رفع الیدین کے اور بھی بہت سارے دلائل ہیں، جن کا محمد علی جواد بھائی نے اپنی پوسٹ میں لنک دیا ہے۔
جناب نے لکھا تھا کہ"
یہ دونوں جملے حدیث سے استدلال کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسے استدلال کیا گیا ہے تو میں بتانے کو تیار ہوں
اس پر بندہ نے پوچھا تھا کہارسلان بھائی: جناب کی وضاحت کے بعد پوچھتا ہوں حدیث کے اُن الفاظ کی نشاندہی فرما دیں جن سے یہ استدلال ثابت ہوتا ہو کہ"نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک رفع یدین کرتے تھے" اور دس صحابہ کرام نے بھی اسی"نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک رفع یدین کرتے تھے" کی گواہی دی ہو۔؟
اب جناب اس سے فرار کا راستہ تلاش کرتے ہوئے خود تو کچھ ثابت نہیں کر رہے اور ایک لنک لگا دیا اور اس میں بیس سے زائد صحابہ پر جھوٹ گھڑ دیا کہ وہ بھی وفات تک رفع یدین کی گوہی دیتے تھے؟
اس لنک میں بھی نہ کوئی حدیث موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ رسول اللہ وفات تک رفع یدین کرتے تھے اور نہ دس صحابہ کرام کی ایسی گوہی موجود ہے