• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی ایک مختصر اور جامع نصیحت

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
نبی ﷺ کی ایک پیاری نصیحت
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ الْحِكْمَةِ)
سنن ابن ماجہ: کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل (باب: دانائی کی بات)
41711 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ جُبَيْرٍ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي وَأَوْجِزْ قَالَ إِذَا قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ وَلَا تَكَلَّمْ بِكَلَامٍ تَعْتَذِرُ مِنْهُ وَأَجْمِعْ الْيَأْسَ عَمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ
حکم : حسن
4171 . سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:
اللہ کے رسول ! مجھے (دین کی باتیں ) سکھائیے اور اختصار کیجئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ‘‘جب تو نماز پڑھنے کھڑا ہو تو ایسے نماز پڑھ جیسے تو دنیا سے رخصت ہونے والا ہے ۔ اور کوئی ایسی بات نہ کہہ جس سے (بعد میں ) معذرت کرنی پڑے ۔ اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس سے پوری طرح مایوس ہوجا ۔

فوائد :
1 ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصحیت کے طالب کو سب سے پہلے نماز میں خشوع کی تعلیم دی ، یہ نماز کا حسن ہے اور اللہ مالک الملک نے بھی اس کی ترغیب دلائی ہے :
”ایمان والے کامیاب ہو گئے جو اپنی نمازوں میں خشوع وخضوع اختیار کرتے ہیں “۔ (سورہ المؤمنون 11-2)
اسی طرح نبی کریم ﷺ کی ایک اور حدیث ہے :
((إنّ الرجل لينصرف وما كتب له إلا عشر صلاته، تسعها، ثمنها، سبعها، سدسها، خمسها، ربعها، ثلثها، نصفها)) أخرجه الترمذي وحسنه الألباني

'' لوگ نماز پڑھ کر جب واپس ہوتے ہیں تو ان میں سے بعض کے لیے نماز کے ثواب میں سے دسواں حصہ، بعض کے لیے نواں، بعض کے لیے آٹھواں، بعض کے لیے ساتواں، بعض کے لیے چھٹا، بعض کے لیے پانچواں، بعض کے لیے چوتھا، بعض کے لیے تیسرا اور بعض کے لیے آدھا لکھا جاتا ہے۔ ''

اس روایت سے معلوم ہوا کہ ایک ہی جیسی ظاہری صورت، وقت اور مقام میں نماز پڑھنے کے باوجود ثواب میں فرق رہ جاتا ہے اور ثواب کا یہ فرق نماز میں انسان کی قلبی توجہ اور ذہنی یکسوئی میں اختلاف کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو خشوع وخضوع کی کمی سے ثواب کم اور زیادتی سے ثواب بڑھ ہو جاتا ہے۔ ( بشکریہ ابوالحسن علوی حفظہ اللہ)

2 ۔ دوسرے نمبر پر زبان کی حفاظت کا بیان ہے جس کی دین میں بہت زیادہ تاکید ہے
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جب جنت کے قریب اور جھنم سے دور کرنے والا عمل پوچھا تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا: اسے روک کر رکھنا۔
(ابن ماجہ 3973 صحیح)
اسی طرح صحیح بخاری 6478 میں ہے : بند ہ اللہ کی رضامندی کے لئے ایک بات زبان سے نکالتا ہے اسے وہ کوئی اہمیت نہیں دیتا مگر اسی کی وجہ سے اللہ اس کے درجے بلند کردیتا ہے اور ایک دوسرا بندہ ایک ایسا کلمہ زبان سے نکالتا ہے جو اللہ کی نارضگی کا باعث ہوتا ہے اسے وہ کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اس کی وجہ سے وہ جہنم میں چلا جاتا ہے۔

3 ۔ اس پیاری حدیث شریف میں تیسری نصیحت دنیا میں زھد اختیار کرنے کی کی گئی ہے
جیسا کہ ایک دوسری حدیث شریف میں ہے : اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :‘‘ دنیا سے بے رغبت ہوجاؤ ، اللہ تم سے محبت کرے گا۔ اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز ہوجاؤ، لوگ تم سے محبت کریں گے۔ ’’ (سنن ابن ماجه 4102)

لا بأس به، حديث لا بأس به حسن، وهو من أحاديث الأربعين النووية(بن باز رحمه الله)

اللہ مالک الملک نبی ﷺ کے فرامین اور نصحیتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے
اللھم آمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
 

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
وایاك
بارك اللہ فیك شیخ
شیخ محترم
میں کسی حوالے سے بھی شیخ نہیں ہوں
مزید تحقیق کے لیے شیخین @ابن داود اور @محمد نعیم یونس سے تصدیق کر لیں
ابن داؤد بھائی سے تو ملاقات کا شرف حاصل ہے
اور ثانی الذکر شیخ سے ملاقات کی تمنا ہے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@عمر اثری بھائی! @ابو عکاشہ بھائی میرے استادوں میں سے ہیں!
یہ بات ہے سال 2006عیسوی کے آخر کی، اس وقت مجھے اس منہج حقہ کا تعارف ہوا تھا، تب ابو عکاشہ بھائی سے آواز کا رشتہ قائم ہوا تھا!
اور الحمد للہ بعد میں ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا ہے!
 
Last edited:

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
@ابن داود بھائی مجھ سے علم و فضل میں اور عمر میں بڑے ہیں
لیکن
ان سے سہو ہوا ہے
میرے خیال کے مطابق 1996 کی بجائے 2006 ہے شاید
اور میں ان کا نہیں بلکہ یہ میرے استاد ہیں
اور دوسری بات یہ کہ بھائی یہ بتانا بھول گئے کہ میں ایک معمولی آٹو ڈینٹر ہوں
شاید وقت کی کمی کی وجہ سے انہیں اپنی ورکشاپ نہیں دکھا سکا تھا
لہٰذا قصور میرا ہی ہے ، لیکن جب یہ دوبارہ آئیں گے تو سب سے پہلا کام یہی ہوگا (تاکہ دوبارہ میرا تعارف کروانے میں ان سے سہو کا امکان نہ رہے)
اللہ مالک الملک ہماری محبتوں کو قائم و دائم رکھے اور جنت میں بھی ہم سب کو اکٹھا کرے آمین
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے خیال کے مطابق 1996 کی بجائے 2006 ہے شاید
درست فرمایا، 1996 میں تو میں جرمنی آیا تھا! یہ 2006 کی ہی بات ہے!
 
Top