• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر شریف اور منبر مبارک کے درمیانی حصہ کی فضیلت

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ایک بار پھر بہت شکریہ آپ کا جب اتنا کرم آپ نے فرمایا ہے تو تھوڑی عنایت اور فرما دیں اگر آپ کے علم میں ہو کہ
آج مسجد نبوی میں ممبر رسول ﷺ جس جگہ ہے کیا وہ عہد نبوی میں بھی ایسی جگہ تھا یا اب پوزیشن میں کوئی تبدیلی آئی ہے ؟؟
میرے علم میں نہیں ہے۔
ویسے آج امام جس منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہیں، یا جہاں نماز پڑھاتے ہیں، وہ جگہ توسیع کی وجہ سے اس سے مختلف ہے جہاں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیا کرتے تھے۔ یا امامت کروایا کرتے تھے۔ واللہ اعلم
خضر حیات
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

نمازوں کے بارے میں تو مجھے یقین ہے کہ جس جگہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے آج کل امام وہاں کھڑے نہیں ہوتے ۔ کیونکہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں مسجد کے اگلی طرف بھی توسیع کی گئی تھی ۔
خطبات جمعہ وغیرہ کہاں ہوتے ہیں اورآئمہ کہاں کھڑے ہوتے ہیں ؟ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر تاحال اسی جگہ ہے ؟ اس حوالے سے بعد میں کچھ وضاحت کرسکوں گا ۔
دارالسلام کی طرف سے مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کے زیر نگرانی جو کتاب ’’ تاریخ مدینہ منورہ پر چھپی ہے اس میں صفحہ نمبر 81 تا 85 پر منبر کے بارے میں معلومات موجود ہیں جس میں اس حوالے سےکچھ وضاحت نہیں ملتی ۔
لیکن بہر صورت معلومات بہت مفید ہیں اگر کوئی رکن (بالخصوص اس مفید’’ لڑی ‘‘ کو شروع کرنے والی محترم بہن ) اگر ان تین چار صفحات کو بھی یہاں لگادیں تو یہ دھاگہ مزید خوبصورت اور معلوماتی ہوجائے گا ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ايك كتاب ہے تاریخ المسجد النبوی اس کے مصنف الیاس عبد الغنی لکھتے ہیں :
وما زال المنبر في موضعه الأصلي رغم الزيادات والأحداث التي طرأت عليه ۔( تاريخ المسجد النبوي ص 117 )
منبر نبوی کمی بیشی اور حوادث زمانہ کے طاری ہونے کے باوجود تاحال اپنی اصلی جگہ پر موجود ہے ۔
تھوڑا آگے جاکر فتح الباری وغیرہ کے حوالے سے لکھتےہیں :
و قد وضع هذا المنبر في موضوع منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم غربي المحراب النبوي وبه اثنتا عشر درجة : ثلاث بخارجه و تسع من داخل الباب
و لا بد من الإشارة إلى أن هذا المنبر موجود إلى الآن
( ص 120 )
سلطان مراد ثالث کا بھیجا ہوا منبر محراب نبوی کی غربی جانب منبر نبوی کی جگہ پر رکھ دیا گیا ۔ اس کی بارہ سیڑھیاں ہیں تین دروازے سے باہر اور نو دروازے کے اندر ۔
اور یہ منبر ابھی تک موجود ہے ۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105

اور یہی بات زیادہ اصح لگتی ہے کہ منبر رسول ﷺ کی پوزیشن تاحال برقرار ہے چاہے منبرتبدیل ہوتے رہے ہوں کیونکہ مذکورہ بالا حدیث یعنی "" میرے گھر اور میرے اس منبر کے درمیان کا حصہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے۔ "" میں جو رِيَاضِ الْجَنَّةِ کی حدود بیان کی گئی ہے وہ منبر رسولﷺ سے آپﷺ کے کاشانہ اقدس تک بیان کی گئی ہے اور آج جو ریاض الجنۃ کی حد ہے وہ بھی غالبا منبر رسول ﷺ سے ہی شروع ہوتی ہے اس بات کی کنفرمیشن تو کوئی حاجی صاحب ہی کرسکتے ہیں اگر کسی کے علم میں ہو تو ارشاد فرمائیں شکریہ
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آج جو ریاض الجنۃ کی حد ہے وہ بھی غالبا منبر رسول ﷺ سے ہی شروع ہوتی ہے اس بات کی کنفرمیشن تو کوئی حاجی صاحب ہی کرسکتے ہیں اگر کسی کے علم میں ہو تو ارشاد فرمائیں شکریہ
ان ویڈیوز سے شاید کچھ بہتر سمجھ آ سکے گا۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خطبات جمعہ وغیرہ کہاں ہوتے ہیں اورآئمہ کہاں کھڑے ہوتے ہیں ؟ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر تاحال اسی جگہ ہے ؟ اس حوالے سے بعد میں کچھ وضاحت کرسکوں گا ۔
منبر چونکہ مسجد نبوی میں ایک ہی ہے ۔ خطبات جمعہ بھی وہیں کھڑے ہوکر دیے جاتے ہیں ۔ اور اس کی بابت وضاحت اوپر گزر چکی ہے ۔
البتہ محراب تین ہیں
محراب نبوی : یہ اس جگہ ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امامت کروایا کرتے تھے ۔
محراب سلیمانی : یہ وہ محراب ہے جو ایک بادشاہ سلیمان بن مظفر نے بنوایا تھا ۔
موجودہ محراب : یہ وہ محراب ہے جو ان دونوں محرابوں سے آگے ہے گویا یہ اس جگہ ہے جو توسیع حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی اگلی جانب کی تھی ۔ آج کل أئمہ یہیں کھڑے ہوکر امامت کرواتے ہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اور یہی بات زیادہ اصح لگتی ہے کہ منبر رسول ﷺ کی پوزیشن تاحال برقرار ہے چاہے منبرتبدیل ہوتے رہے ہوں کیونکہ مذکورہ بالا حدیث یعنی "" میرے گھر اور میرے اس منبر کے درمیان کا حصہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے۔ "" میں جو رِيَاضِ الْجَنَّةِ کی حدود بیان کی گئی ہے وہ منبر رسولﷺ سے آپﷺ کے کاشانہ اقدس تک بیان کی گئی ہے اور آج جو ریاض الجنۃ کی حد ہے وہ بھی غالبا منبر رسول ﷺ سے ہی شروع ہوتی ہے اس بات کی کنفرمیشن تو کوئی حاجی صاحب ہی کرسکتے ہیں اگر کسی کے علم میں ہو تو ارشاد فرمائیں شکریہ
یہ بالکل ایسے ہی ہے ۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
منبر چونکہ مسجد نبوی میں ایک ہی ہے ۔ خطبات جمعہ بھی وہیں کھڑے ہوکر دیے جاتے ہیں ۔ اور اس کی بابت وضاحت اوپر گزر چکی ہے ۔
البتہ محراب تین ہیں
محراب نبوی : یہ اس جگہ ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امامت کروایا کرتے تھے ۔
محراب سلیمانی : یہ وہ محراب ہے جو ایک بادشاہ سلیمان بن مظفر نے بنوایا تھا ۔
موجودہ محراب : یہ وہ محراب ہے جو ان دونوں محرابوں سے آگے ہے گویا یہ اس جگہ ہے جو توسیع حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی اگلی جانب کی تھی ۔ آج کل أئمہ یہیں کھڑے ہوکر امامت کرواتے ہیں ۔
ان کے علاوہ مسجد نبویﷺ کی تاریخ میں ایک اور محراب " محراب تہجد " کا بھی ذکر ملتا ہے اس کی تاریخ کیا ہے ؟
 
Top