- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
نبی کریمﷺ نے فرمایا:
من أتى عرافا فسأله عن شيء لم تقبل له صلاة أربعين ليلة ۔۔۔ مسلم
''جو شخص کسی کاہن (نجومی) کے پاس آیا اور اس سے کوئی بات پوچھی تو اس کی چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہیں ہوتیں۔''
یہ تو صرف کاہن کے پاس جانے کی سزا ہے۔ البتہ جو اسے عالم الغیب سمجھے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے ان پر ایمان لائے تو وہ کافر ہوجاتا ہے۔
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:
من أتى كاهناً فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد ۔۔۔ أبو داؤد
کہ جو کسی کاہن کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کر دے تو نبی کریمﷺ پر اترنے والے دین (قرآن وسنت) کا منکر ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!