• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نحوست کن چیزوں میں ہے.....؟

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
مِخْمَرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ شُؤْمَ وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِى ثَلاَثَةٍ فِى الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ » (سنن ابن ماجہ۔رقم الحدیث 1993،سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ :1930)
مخمر بن معاویہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ آپ فرما رہے تھے:
’’نحوست کچھ نہیں ہے۔ اور برکت (بسا اوقات) تین چیزوں میں ہوتی ہے : عورت، گھوڑے اور مکان میں۔‘‘
فوائد حدیث:
1۔نحوست سے مراد کسی چیز کے بارے میں یہ تصور کرنا ہے کہ اس سے فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ بلکہ صرف اور صرف نقصان کا اندیشہ ہے۔ بہت سے لوگوں سے اس طرح کے اقوال شنیع سننے میں ملتے رہتے ہیں کہ جب سے اس عورت سے شادی کی ہے کاروبار میں نقصان ہو رہا ہے۔ یا جب سے یہ گھر خریدا ہے مصیبتوں اور بیماریوں کا ہی تانتا بندھا ہوا ہے۔ اسلا م نے اس تصور کی سرے سے نفی کی ہے۔
2۔اللہ تعالیٰ کسی شخص یا چیز میں انسان کے لیے فوائد رکھ دے تو یہ برکت اور اللہ کی رحمت ہے۔
3۔نحوست یا برکت سے مراد کسی چیز یا شخص سے حاصل ہونے والی تکلیف یا راحت بھی ہوسکتی ہے۔ مثلاً عورت اگر نیک سیرت، اطاعت گزار اور تمیز والی ہو تو یہ رحمت اور برکت ہے۔ اگر بدزبان، نافرمان اور بدسلیقہ ہو تو نحوست ہے۔ اسی طرح گھوڑا اگر تندرست، تیز رفتار اور مالک کا حکم ماننے والا ہو تو یہ بابرکت ہے۔ اگر اڑیل اور ضدی ہو تو یہ مصیبت ہے۔ گھر کشادہ ہو، ہمسائے اچھے ہوں تو بابرکت ہے ورنہ تکلیف کا باعث ہے۔ اس انداز سے راحت یا تکلیف کسی بھی چیز میں ہو سکتی ہےلیکن ان تین چیزوں سے چونکہ زیادہ کام پڑتا ہے لہٰذا ان کی خوبی اور خامی انسان کی راحت اور پریشانی کا سبب بنتی ہے۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
جزاکم اللہ خیرا عمران بھائی!
آپ نے حدیث کی تخریج اور صحت وضعف واضح نہیں کی؟
توجہ دلانے کا بہت شکریہ!
یہ حدیث سنن ابن ماجہ(رقم الحدیث 1993) میں موجود ہے۔ سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ :1930
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جزاک اللہ عمران بھائی
اگریہی حوالہ حدیث کے متن کے ساتھ بھی کوٹ کردیتے تو اچھا ہوتا۔ابھی تو کردیا گیا ہے ۔آئندہ انشاءاللہ آپ اس بات کا خاص خیال رکھیں گے۔
 

جاءالحق

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
56
کیا گھر کی تبدیلی رزق میں زیادتی کا باعث ہے - 10461

کیا گھر کی تبدیلی رزق میں زیادتی کا باعث ہے - 10461​

جگہ تبدیل کرنا سعادت کو لاتا ہے مثلا یہ گھر اچھا نہیں تو اگر اس سے دوسری جگہ منتقل ہوجاؤ تو یہ تمہیں صاحب ثروت بنادے گا؟
الحمدللہ
گھر تبدیل کرنا سعادت مندی کو نہیں لاتا اور نہ ہی رزق میں زیادتی کا باعث بنتا ہے لیکن اگر انسان کسی گھر میں رہتا ہے تو اسے وہاں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اسکے لئے یہ جائز ہے کہ وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوجائے-
شیخ ابن عثمیمن رحمہ اللہ سے پوچھا گیا۔ کہ
ایک شخص کسی گھر میں رہتا ہے اور اسے بہت سی بیماریاں اور مصیبتیں آئیں حتی کہ وہ اسکے گھر والے اس گھر سے نحوست پکڑنے لگے ہیں تو کیا اس سبب سے انکا اس گھر کو چھوڑنا جائز ہے۔؟
تو انکا جواب تھا:
ہوسکتا ہے بعض گھروں اور گاڑیاں وغیرہ اور بیویوں میں نحوست ہو جن کے ساتھ رہنے سے اللہ تعالی اپنی حکمت سے کوئی نقصان کردے یا پھر کوئی نفع ختم کردے وغیرہ تو اس بنا پر اس گھر کو بیچنے اور دوسرے گھر میں منتقل ہونے میں کوئی حرج نہیں، اور ہوسکتا ہے کہ نئ جگہ پر اللہ تعالی بھلائی پیدا کردے۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا
(تین چیزوں میں نحوست ہے، گھر اور عورت اور گھوڑا) اسے بخاری نے (5093) اور مسلم نے (2225) روایت کیا ہے۔
تو بعض سوار ہونے والی چیزوں میں نحوست ہوسکتی ہے اور بعض بیویوں میں بھی نحوست ہو سکتی ہے۔
تو اگر انسان یہ دیکھے تو اسے یہ جان لینا چاہئے کہ بیشک یہ اللہ کی تقدیر کے ساتھ ہے اور اللہ تعالی نے اپنی حکمت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ انسان دوسری جگہ منتقل ہوجائے۔
واللہ اعلم:
فتاوی علماء بلد الحرام (ص1212)
واللہ اعلم .
الاسلام سوال وجواب
http://www.islam-qa.com/ur/ref/2410/doc
 

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
48
jazak Allah khair nice sharing
 
Top