ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
نحوی قواعد کا قرآن سے انحرف اور اس کے اَسباب
ساجد علی سبحانی
دنیائے علم و اَدب میں عربی گرائمر ایک ایسی منفرد گرائمر ہے جس کے مصادر ومنابع کے طور پر سرفہرست قرآن کریم جیسی عظیم آسمانی کتب کا نام لیا جاتا ہے۔ (السیوطي ، عبد الرحمن بن أبي بکر: الاقتراح في علم أصول النحو، تحقیق وتعلیق أحمد محمد القاسم: ۴۸)جو خالق کائنات کی جانب سے بنی نوع اِنسان کے واسطے ایک اَبدی پیغام ہدایت ہونے کے ساتھ فصاحت وبلاغت زبان سے لبریزایک ایسا زندہ معجزہ ہے کہ عربی زبان کے نابغہ روزگار اَدباء کو بھی اس کے بے مثل اور خدا کا کلام ہونے کا اعتراف کرنا پڑا یہاں تک کہ جب لبید بن ربیعہ ( جن کا شمار معلقات سبعہ کے شعراء میں ہوتا ہے) سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے شعر سنانے کے لیے کہا تو انہوں نے سورۃ البقرۃ کی تلاوت کی اورکہا کہ اللہ تعالی کی جانب سے سورۃ بقرۃ اور سورۃ آل عمران نازل ہونے کے بعد مجھے شعر کہنا پسند نہیں رہا۔(ابن قتیبہ، عبد اﷲ بن مسلم: الشعر والشعراء: ۱۴۹)