• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نذر اور اسکی قسمیں

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاک اللہ برادر!
(×) "مشروط نذر" ماننا "پسندیدہ" نہیں لیکن اگر مان لی گئی تو پورا کرنا لازم ہے۔
١۔ "پسندیدہ نہیں " کا مطلب تو یہ ہوا "ایسا کیا بھی جا سکتا ہے، گو کہ پسندیدہ نہیں" ۔ یعنی یہ حرام یا مکروہ کے درجہ میں نہیں آتا ؟ اس قسم کی مشروط نذر کا "فقہی درجہ" کیا ہے؟

٢۔ یہ سمجھنا یقینا" غلط ہوگا کہ نذر یا منت ماننے کی وجہ سے یہ کام ہوگا یا ہوا ہے (کیونکہ ایسا سوچنا تقدیر کی نفی ہے ) لیکن اگر۔۔۔

٣۔ اگر میں یہ نیت کروں کہ "ان شاء اللہ فلاں کام ہونے کے بعد یا فلاں امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد یا فلاں اولاد کی شادی ہونے کے بعد (وغیرہ وغیرہ) عمرہ ادا کرنے جاؤں گا " تو کیا یہ نذر بھی "غیر پسندیدہ" ہوگی ؟؟؟ یا اس قسم کی نذر ٹھیک ، مناسب ہے؟
اگر نذر کو کسی کام کے ہونے یا نہ ہونے پر معلّق کیا جائے تو ایسی نذر مکروہ ہے۔ لیکن اگر معلق نہ کیا جائے بلکہ یہ نذر مانی جائے کہ میں اگلے سال سے یا امتحان کے بعد فلاں نیک کام کی نذر مانتا ہوں تو یہ مشروع ہے۔

واللہ اعلم!

نذر کے تفصیلی احکامات (ممنوع نذر کا فقہی حکم وغیرہ وغیر) کیلئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں!
Islam Question and Answer - نذر كى اقسام اور اس كے حكم كا خلاصہ
 
Top