• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نریندر مودی کا جھوٹ

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
46 سالہ جھوٹ کا پول کھل گیا، مودی نے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کر لیا!
46 سال تک بھارتیوں کو اُلو بنانے والا مودی میڈیا سے اپنا راز چھپا نہ سکا۔ مودی "سرکار "بننے کی دوڑ میں اپنا راز اگل بیٹھے۔ ہندو مذہب میں تو دوسری شادی کی گنجائش نہیں ہے ۔ اگر مودی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں اسلام قبول کر کے اپنی منشا کے مطابق ایک سے بڑھ کر 4 شادیاں بھی کرنے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن ہندو مذہب میں تو وہ واجپائی کی طرح اپنا نام ختم کرکے ہی اگلے جہاں جائینگے 'عوام چار دن کے بعد ان کے نام کو بُھلا دینگے۔
مودی الیکشن کمشن میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اپنی رفیقہ¿ حیات سے چھپ کر گپ شپ کر رہے ہوں گے تو کسی نے پکڑ لیا ہو گا ورنہ تو انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ اس راز کو چھپائے رکھا۔ اب جشودا بین نے دھمکی دی ہو گی کہ جناب اقرار کرو ورنہ میں بیچ چوراہے کے آپ کے رازوں سے پردہ اٹھا دوں گی۔ مودی نے پہلے الیکشنوں میں تو خیانت کر لی تھی اب کی بار اگر ایسا کرتے تو یہ خیانت ان کے گلے کی ایسے ہی ہڈی بنتی جیسے پاکستان میں بی اے کی ڈگری ہمارے ارکان اسمبلی کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ مودی نے بیوی کے جائیداد کے خانے میں ابھی تک کچھ نہیں لکھا لیکن جشودا بین ان کیلئے ایسی ہڈی ثابت ہو گی جو نگلی جائے گی نہ ہی اُگلی جائے گی۔ مودی اب جلسوں میں کہیں ....
ہم تو اُترے تھے کھلے بازو سمندر دیکھ کر
جلتی بلتی ریت کیسے بال و پَر میں آ گئی
٭۔٭۔٭۔٭۔٭
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
مبارک ہو بھاجپائیوں کو مودی کے گھر بیوی پیدا ہوئی ہے- ههههههههههه
 
Top