sadia
رکن
- شمولیت
- جون 18، 2013
- پیغامات
- 283
- ری ایکشن اسکور
- 548
- پوائنٹ
- 98
نسخہءکیمیاء
حضرت شبلی رحمتہ اللہ نے ایک حکیم صاحب سے کہا کہ مجھے گناہوں کا مرض ہے اگر اس کی بھی دوا آپ کے پاس ہو تو مجھے عنایت فرمائے۔
یہاں یہ باتیں ہو رہی تھیں اور سامنے میدان میں ایک شخص تنکے چننے میں مصروف تھا،
"جو تجھ سے لو لگاتے ہیں وہ تنکے چنتے ہیں"
اس نے سر اٹھا کر کہا شبلی!یہاں آو میں اسکی دوا بتاتا ہوں۔
حیا کے پھول،صبروشکر کے پھل،عجزوانکساری کی جڑ،غم کی کونپل،سچائی کے درخت کے پتے،ادب کی چھال،حسن اخلاق کے بیج یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کر دو اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں ملاتے رہو پھر ان سب کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاو۔۔
جب پک کر سب تیار ہو جائے تو صفائے قلب کی صافی میں چھان لینا اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا جس وقت تیار ہو کر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا۔
حضرت شبلی نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا۔
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے