کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
نصاب درس نظامی جامعہ لاہور الاسلامیہ وجامعہ بیت العتیق
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهادارہ مجلس التحقیق الاسلامی کی خدمات سے آپ بخوبی واقف ہیں۔یہ وہ ادارہ ہے جس کی بنیاد 1989ء میں کچھ بنیادی مقاصد کےلیے رکھی گئی تھی۔ جس کا مین مقصد انسانی خدمت اور معاشرہ کو دینی ودنیاوی علوم سے آراستہ افراد مہیا کرنا تھا۔اس ادارہ کے اغراض ومقاصد پر درج ذیل چار پوائنٹ قابل ذکر ہیں۔
ادارہ کی سرگرمیوں کو پانچ بنیادی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- اگر علم کی دولت سے مالا مال ہیں تو بنی نوع انسان کو جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتا ہوا چھوڑنے کی بجائے انہیں علم کی روشنی مہیا کریں گے۔
- اگر کھانے پینے اور لباس کی آسائش رکھتے ہیں تو بھوکوں، ناداروں کو کھلانے اور پہنانے کی حتی المقدور کوششیں کریں گے۔
- اگر دولت مند ہیں تو مسکین، قلاش، بوڑھے ، اپاہج اور مقروض کو اس کی سفید پوشی کا بھرم رکھنے میں مدد دیں گے۔
- اگر صحت کی بحالی کے طریقوں سے واقف ہیں، تو بیماروں کی خبرگیری کریں گے۔
باقی شعبہ جات کا تعارف وتفصیلی تذکرہ آپ اس سیکشن میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ یہاں پر ہم آپ کو ادارہ کے شعبہ تعلیم کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ان شاءاللہ
- شعبہ تعلیم
- شعبہ تحقیق
- شعبہ رفاہ عامہ
- شعبہ پرنٹ میڈیا
- شعبہ الیکٹرانک میڈیا
مجلس التحقیق الاسلامی شعبہ تعلیم میں طلباء وطالبات کےلیے علیحدہ علیحدہ کام کررہا ہے۔طلباء کےلیے دو جامعات جامعہ لاہور الاسلامیہ اور جامعہ بیت العتیق (جامعہ رحمانیہ) اسی ادارہ کےتحت چل رہے ہیں۔ ان دو جامعات کے بارے میں مکمل تفصیل سے آگاہی آپ یہاں سے لے سکتے ہیں۔ یہاں پر آپ کو ان جامعات میں طلباء کو پڑھایا جانے والا نصاب پر تفصیل سے روشنی فراہم کی جائے گی۔
محدث ٹیم کا یہ فیصلہ تھا کہ ان جامعات میں پڑھایا جانے والا نصاب تفصیل کے ساتھ آن لائن کردیا جائے تاکہ وہ طلباء جو ہمارے جامعات میں پڑھنے کےلیے حاضر نہیں ہوسکتے وہ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔جو کہ فضل رب جلیل سے پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔