• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظاروں کی باتیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ستاروں کی باتیں
نظاروں کی باتیں
نہ چھیڑو کوئی چاند تاروں کی باتیں
میری دنیا کے کتنے گھر جل رہے ہیں
جو چھیڑو تو چھیڑو شراروں کی باتیں
جمال بہاراں کی کیابات کرنا
کہ اب زرد پتوں سے ہے گود بھرنا
جو موسم کے سارے ہنر مٹ رہے ہیں
نگر تو نگر اب چمن لٹ رہے ہیں
نہ کر اب معتبر سہاروں کی باتیں
نہ سوئے ہوئے غم گساروں کی باتیں
کہ اب کوہ آتش کا ہے سینہ پہ دھرنا
کہ جام جم کو بھی ہے خون سے بھرنا
گلستاں میں تو اب دشت بلا بن رہا ہے
یہ نخل تمنا سزا بن رہا ہے
وہ تیرے شہر سے ، میرے مکاں تک
دھواں ہی دھواں ہے زمیں سے آسماں تک
کہ آتی تو ہیں سب صدائیں یہاں تک

مگر درکار ہیں سب کی دعائیں وہاں تک
 
Top