• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نعت رسول مقبولﷺ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
خواجہ عبدالمنان راز
نعت رسول مقبولﷺ

آپ سے دنیا کی رعنائی آپ سے دنیا کی رنگینی۔۔۔۔آپ تصور میں جب آئے خوشبو پھیلی بھینی بھینی
آپ امین صادق کہلائے حسن عمل کے پھول کھلائے۔۔۔۔دھو گئی سب کے دل کی تلخی آپ کی باتوں کی شیرینی
دشمن جوبھی سامنے آیا دیکھ کے ان پر ایمان لایا۔۔۔۔عفو، تحمل، شان کریمی، حسن تکلم، خندہ جبینی
آپ کا اسوہ حاصل قرآں آپ کا اسوہ حاصل ایماں۔۔۔۔ہم پر بس تقلید ہے لازم کفر ہے ان پر نکتہ چینی
رحمت عالم، محسن اعظم، سرور عالم آپ کے دم سے۔۔۔۔کٹ گئیں ظلم کی سب زنجیریں ختم ہوئی یکسر سنگینی
دنیا کا ہرفلسفہ جانچا پرکھا ہم نے ہر نظریہ۔۔۔۔آپ کی ہر اک بات یقینی باقی سب کچھ غیر یقینی
شافع محشر کی اُمت کا زادسفر اے راز یہی ہے۔۔۔۔خود الہٰی ، عشق محمدؐ، حُب صحابہ، غیرت دینی
ماہنامہ محدث 1975
 
Top