• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز تراویح کی تعداد کے متعلق دیوبندی علماء کی کتابوں کے سکین درکار ہیں ؛

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
سلفیوں کوچھوڑکیسےدیں،(ابتسامہ)
ابتسامہ پہ قہقہامہ یہ کہ اگر آپ لوگ اپنے گھر کی خبر لیں گے تو سلفیوں کا فیصلہ آسان ہوگا ۔۔۔ ان شاء اللہ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ مسئلہ سمجھنے کے لئے تہجد اور تراویح میں فرق سمجھنا اور رکھنا ضروری ہے۔ قیام اللیل کا مطلب ہے رات کا قیام اور اس کی دو صورتیں ہیں۔ ایک کانام تہجد ہے اور دوسری کا تراویح
تہجد انفرادی ہے گھر میں ہے۔ اور سوکر اٹھنے کے بعد ہے۔ رات کے تیسرے پہر ہے اور رمضان سے خاص نہیں۔ سارا سال ہے اور اس کی تعداد وتر سمیت پانچ، سات، نو، گیارہ یا تیرہ ہے۔ یہ سب تعداد مختلف احادیث سے ثابت ہیں۔ اس میں ختم قرآن کا کوئی مسئلہ نہیں۔ اسے دو دو بھی پڑھ سکتے ہیں اور چار چار بھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے چار چار ثابت ہے اور گیارہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت سے دو دو اور تیرہ اور دیگر روایات سے اور تعداد بھی منقول ہے۔ اور اس کا درجہ نفل کا ہے۔
تراویح تعامل امت کے تحت فورا بعد از عشا ہے، باجماعت ہے مسجد میں ہے۔ صرف رمضان میں ہے دو دو ہے ختم قرآن کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اور پہلے اس میں اختلاف ۴۰ یا ۲۰ کا تھا آجکل ۲۰ یا ۸ کا ہے۔ اور اس کا درجہ سنت موکدہ (اصطلاحی) کا ہے جو نفل سے بڑھا ہوا ہے۔ یہ قیام اللیل ہے لیکن تہجد نہیں۔
اس بنا پر تراویح اور تہجد کو مکس اپ نہیں کرنا چاہئے اسُ میں امت میں خلجان اور انتشار پیدا ہوتا ہے اور ہر سال امت کے بعض افراد اس بیکار مباحشے میں مبتلا ہو جاتے ہے۔ جو تہجد پڑھنا چاہتے ہیں وہ رمضان غیر رمضان پانچ، سات، نو، گیارہ یا تیرہ رکعت سونے سے اٹھ کر انفرادی طور پر گھر میں پڑھتے رہیں۔ لیکن اس کو اس نماز سے مکس اپ نا کریں۔ علمائے امت نے اسے تہجد سے ممتاز کرنے کے لئے ہی تراویح کا نام دیا ہے۔
تراویح کا ارتقا کیسے ہوا؟
نبی پاک ﷺ سے رمضان کی اس نماز کے اضافی ہونے کا ثبوت ملتا ہے جس میں آپ نے اس کی ۳ دن جماعت کرائی۔ اور یہ تہجد کے علاوہ تھی اس کے شواہد ملاحظہ فرمائیں۔
۱۔ (۲۰۱۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار نماز ( تراویح ) پڑھی اور یہ رمضان میں ہوا تھا۔ بخاری
۲۔ (۲۰۱۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ( رمضان کی ) نصف شب میں مسجد تشریف لے گئے اور وہاں تراویح کی نماز پڑھی۔ کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے۔۔۔۔ چوتھی رات کو یہ عالم تھا کہ مسجد میں نماز پڑھنے آنے والوں کے لیے جگہ بھی باقی نہیں رہی تھی۔ ( لیکن اس رات آپ برآمد ہی نہیں ہوئے ) بخاری
۳۔ (۷۲۹۰) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں چٹائی سے گھیر کر ایک حجرہ بنا لیا اور رمضان کی راتوں میں اس کے اندر نماز پڑھنے لگے ۔۔ بخاری
۴۔ (۸۰۶) ۔۔رمضان کے صرف سات دن باقی رہ گئے تو آپ نے ہمارے ساتھ قیام کیا۔۔ (ترمذی)
۵ (۲۲۰۱)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (رمضان میں) آدھی رات کو نکلے، اور آپ نے مسجد میں نماز پڑھائی۔ نسائی
اب کوئی پوچھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھی رات اور نصف شب کو جو نماز پڑھائی وہ تراویح ہے یا تہجد؟
اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تراویح پڑھا رہے تھے، تو تہجد کب پڑھی؟
اور اگر کہو کہ تہجد پڑھائی ہے، تو آپ تو تہجد کی یہ تعریف کر آئے ہو، کہ تہجد انفرادی نماز ہے!
اور کہو کہ تراویح ہے تو تراویح کو آپ نے فوراً بعد از عشاء تہجد سے ممتاز قرار دیا تھا، یہ فوراً بعد از عشاء تو نہیں!
القصہ مختصر! یہ سب اٹکل پچو ہیں! جو صرف اپنے موقف کو درست باور کروانے کے لئے لوگوں کو بیان کیئے جاتے ہیں!
 
Last edited:

afrozsaddam350

مبتدی
شمولیت
اگست 31، 2019
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
كمال الدين محمد بن عبد الواحد السيواسي المعروف بابن الهمام (المتوفى: 861هـ):
وَأَمَّا مَا رَوَى ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي مُصَنَّفِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ وَعِنْدَ الْبَيْهَقِيّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً سِوَى الْوِتْرِ» فَضَعِيفٌ بِأَبِي شَيْبَةَ إبْرَاهِيمَ بْنِ عُثْمَانَ جَدِّ الْإِمَامِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ مُتَّفَقٌ عَلَى ضَعْفِهِ مَعَ مُخَالِفَتِهِ لِلصَّحِيحِ. نَعَمْ ثَبَتَتْ الْعِشْرُونَ مِنْ زَمَنِ عُمَرَ فِي الْمُوَطَّإِ.
عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ قَالَ " كَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ فِي زَمَنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ رَكْعَةً ". وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ فِي الْمَعْرِفَةِ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كُنَّا نَقُومُ فِي زَمَنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِعِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْرِ، قَالَ النَّوَوِيُّ فِي الْخُلَاصَةِ إسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
وَفِي الْمُوَطَّإِ رِوَايَةٌ بِإِحْدَى عَشْرَةَ. وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا بِأَنَّهُ وَقَعَ أَوَّلًا ثُمَّ اسْتَقَرَّ الْأَمْرُ عَلَى الْعِشْرِينَ فَإِنَّهُ الْمُتَوَارِثُ، فَتَحْصُلُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ أَنَّ قِيَامَ رَمَضَانَ سُنَّةٌ إحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً بِالْوِتْرِ فِي جَمَاعَةٍ فَعَلَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ تَرَكَهُ لِعُذْرٍ، أَفَادَ أَنَّهُ لَوْلَا خَشْيَةَ ذَلِكَ لَوَاظَبْت بِكُمْ، وَلَا شَكَّ فِي تَحَقُّقِ الْأَمْنِ مِنْ ذَلِكَ بِوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَكُونُ سُنَّةً، وَكَوْنُهَا عِشْرِينَ سُنَّةُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ وَقَوْلُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «عَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ» نَدْبٌ إلَى سُنَّتِهِمْ، وَلَا يَسْتَلْزِمُ كَوْنَ ذَلِكَ سُنَّتَهُ. إذْ سُنَّتُهُ بِمُوَاظَبَتِهِ بِنَفْسِهِ أَوْ إلَّا لِعُذْرٍ، وَبِتَقْدِيرِ عَدَمِ ذَلِكَ الْعُذْرِ إنَّمَا اسْتَفَدْنَا أَنَّهُ كَانَ يُوَاظِبُ عَلَى مَا وَقَعَ مِنْهُ وَهُوَ مَا ذَكَرْنَا فَتَكُونُ الْعِشْرُونَ مُسْتَحَبًّا وَذَلِكَ الْقَدْرُ مِنْهَا هُوَ السُّنَّةُ كَالْأَرْبَعِ بَعْدَ الْعِشَاءِ مُسْتَحَبَّةٌ وَرَكْعَتَانِ مِنْهَا هِيَ السُّنَّةُ.
وَظَاهِرُ كَلَامِ الْمَشَايِخِ أَنَّ السُّنَّةَ عِشْرُونَ، وَمُقْتَضَى الدَّلِيلِ مَا قُلْنَا، فَالْأَوْلَى حِينَئِذٍ مَا هُوَ عِبَارَةُ الْقُدُورِيِّ مِنْ قَوْلِهِ يُسْتَحَبُّ لَا مَا ذَكَرَهُ الْمُصَنِّفُ فِيهِ.

اور جو ابن عباس رضی اللہ عنہ سے جو ابن ابی شیبہ، طبرانی اور بیہقی رحمہم اللہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں علاوہ ورتر کے بیس 20 رکعات پڑھیں، اس کے راوی ابو بکر بن ابرھیم بن ابی شیبہ کے جد ابراھیم بن عثمان ابی شیبہ بالاتفاق ضعیف ہیں، اور اسے کے ساتھ وہ صحیح حدیث کے خلاف ہے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی صحیح حدیث کے مخالف ہے جس میں یہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتوں سے زیادہ قیام نہیں کرتے تھے نہ رمضان میں نہ غیر رمضان میں، جیسا صحیح میں ہے۔) ہاں موطا سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بیس 20 رکعات ثابت ہے، جیسا کہ یزید بن رومان سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: لوگ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں تئیس 23 رکعات قیام کیا کرتے تھے۔ اور بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی لتاب المعرفۃ میں سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں بیس 20 رکعات اور وتر پڑھتے تھے ۔ امام نووی رحمہ اللہ نے خلاصہ میں اس کی سند کو صحیح کہا۔
اور موطا کی روایت میں گیارہ 11 رکعات ہیں، انہیں جمع کرنے کی تطبیق یہ ہے کہ پہلے گیارہ رکعات پڑھی جاتی تھیں، بعد میں عمل بیس 20 رکعات پر ہوا ، اور یہ جاری ہو گیا۔ یہاں تک کی پوری بحث کا حاصل یہ ہو ا کہ قیام رمضان بمع وتر گیارہ رکعات جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے سنت ہے، اور امت پر فرض کا حکم نازل ہونے کو خوف سے آپ نے جماعت سے پڑھانا ترک کردیا، اور بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد یہ خوف نہ رہا، تو یہ گیارہ رکعات سنت ہوئیں۔ اور بیس رکعات 20 رکعات خلفائے راشدین کی سنت ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول تم میرے اور خلفائے راشدین کے طریقے کو لازم پکڑو کی بنا پر خلفائے راشدین کی سنت مندوب ہیں، اور اس سے ان کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہونا لازم نہیں آتا۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت وہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود مواظبت یعنی ہمیشگی کے ساتھ کی ہو، یا سوائے اس کی کہ کوئی عذر ہو، اور اگر یہ عذر نہ ہوتا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پر مواظبت یعنی ہمیشگی ہوتی جو انہوں نے پہلے کیا، جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ، لہٰذا بیس 20 رکعات تراویح مستحب ہے اور ان میں سے بالقدر عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم (یعنی آٹھ 8) سنت ہیں۔ جیسا کہ عشاء کے بعد چار 4 رکعات مستحب ہیں اور ان میں سے دو 2 سنت ہیں۔
اور مشائخ کے کلام سے یہ ظاہر ہے کہ پوری 20 رکعتیں سنت ہیں، لیکن دلیل کا تقاضا تو وہی ہے جو میں نے بیان کیاہے، اسی صورت میں قدوری رحمہ اللہ کا یہ قول کہ وہ مستحب ہے زیادہ بہتر ہے۔
ملاحظہ فرمائیں: صفحه 485 – 486 جلد 01 شرح فتح القدير على الهداية - كمال الدين السيواسي المعروف بابن الهمام - دار الكتب علميه – بيروت





*Yaha ke Zayeef Munkar Matrook Raavi [emoji1314]Osman Bin Abisheba Se Imam Muslim Ne Hadees Kyu lee ?*

و حَدَّثَنَا
*عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ*[emoji1314] حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ فِي اللَّيْلِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ

ترجمہ:

ابو سفیان سے روایت ہے ،انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ،انھوں نے کہا:میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ فرماتے تھے:"رات میں ایک گھڑی ایسی ہے۔جو مسلمان بندہ بھی اس کو پالیتا ہے۔اس میں وہ دنیا وآخرت کی کسی بھی خیر اور بھلائی کا سوال کرتا ہےتو اللہ اسے وہ(بھلائی) ضرور عطا فرمادیتا ہے۔اور یہ گھڑی ہر رات میں ہوتی ہے۔"

تشریح:

صحیح مسلم حدیث نمبر: 1770

کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان

رات میں ایک گھڑی ہے جس میں دعا قبول کی جاتی ہے

حکم: صحيح

Sent from my JSN-L22 using Tapatalk
 
Top