• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز تسبيح !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

كيا نماز تسبيح كى تائيد ميں كوئى صحيح حديث ملتى ہے، اگر ہے تو كس كتاب ميں مروى ہے ؟

الحمد للہ:

نماز تسبيح كے بارہ ميں مرفوع حديث ملتى ہے جسے بعض اہل علم نے حسن اور بعض نے ضعيف قرار ديا ہے، ليكن اكثر اسے ضعيف اور نماز تسبيح كى عدم مشروعيت كے قائل ہيں.

مستقل فتوى كميٹى كے علماء سے نماز تسبيح كے متعلق دريافت كيا گيا تو كميٹى كا جواب تھا:

نماز تسبيح بدعت ہے، اور اس كے متعلق حديث ثابت نہيں بلكہ يہ حديث منكر ہے، اور بعض اہل علم نے اسے موضوعات ميں ذكر كيا ہے.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 163 ).

اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" نماز تسبيح مشروع نہيں كيونكہ اس كے متعلق وارد حديث ضعيف ہے، امام احمد رحمہ اللہ كہتے ہيں: يہ صحيح نہيں.

اور شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں: يہ جھوٹ ہے، اور ان كا كہنا ہے: آئمہ ميں سے كسى نے بھى اسے مستحب نہيں كہا، ان كى يہ بات سچى ہے كيونكہ جو بھى اس نماز پر غور كريگا تو اسے اس ميں كئى قسم كے شذوذ نظر آئينگے اس كى كيفيت ميں بھى اور اس كے طريقہ ميں بھى اختلاف نظر آتا ہے پھر اگر يہ مشروع ہوتى تو اس كى روايات وافر ہوتيں اور كثرت سے نقل كي جاتى كيونكہ اس كى فضيلت اور اجر بہت زيادہ ہے.

جب ايسا نہيں اور نہ ہى ائمہ كرام نے اسے مستحب قرار ديا ہے تو اس سے معلوم ہوا كہ يہ صحيح نہيں، اور اس كے شاذ ہونے كى وجہ يہ بھى ہے كہ اس سلسلہ ميں جو حديث مروى ہے اس ميں آيا ہے كہ جو كوئى بھى يہ نماز ہر روز يا ہر ہفتہ يا ہر ماہ يا ہر سال يا عمر ميں ايك بار ادا كرے.

يہ اس بات كى دليل ہے كہ يہ صحيح نہيں، اگر مشروع ہوتى تو اس كى ادائيگى مسلسل ہوتى، انسان ميں اس ميں اتنى لمبى مدت كا اختيار نہ ديا جاتا، اس بنا پر انسان كو اس كى ادائيگى نہيں كرنى چاہيے .

ديكھيں: فتاوى منار الاسلام ( 1 / 203 ).

واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب

http://islamqa.info/ur/14320
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس موضوع پر ایک مستقل کتاب ہے ’’ التنقيح لما جاء في صلاة التسبيح ‘‘ اس میں مصنف اس نتیجہ پر پہنچا کہ صلاۃ تسبیح کی روایت حسن درجہ کو پہنچ جاتی ہے ۔ واللہ اعلم۔
 
Last edited:

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
یہ نمازیعنی نماز تسبیح صحیح نہیں ہے ۔میں بچپن میں التزاما ہر جمعہ کو پڑھتا تھا لیکن جب تحقیق کی اورحدیث کے سلسلے میں محدثین عظام اورعلماربانی کے اقوال کو دیکھا کہ محققین نے ضعیف و موضوع تک کہ ڈالا ہے تو میں نے ترک کردیا۔پہر یہ نماز دوسری نمازوں سے مختلف بھی ہے ۔
 
Top