• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز خشوع خضوع سے پڑھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنے تمام دوستوں کو یہ میل ضرور نشر کریں
ابو ھریرۃ رضي الله عنه سے روایت ہے" ایک شخص ساٹھ سال تک نماز پڑھتا ہےمگر اسکی ایک نماز بھی قبول نہیں ہوتی" پوچھا گیا : وہ کیسے ؟؟ انہوں نے کہا : کیونکہ نہ وہ اپنا رکوع پورا کرتاہے اور نا سجود نا قیام پورا کرتا ہے نا اس کی نماز میں خشوع ہوتا ہے


حضرت عمر رضي الله عنه نے فرمایا :
ایک شخص اسلام میں بوڑھا ہوگیا اور ایک رکعت بھی اس نے اللہ کے لیے مکمل نہیں پڑھی پوچھا گیا کیسے یا امیر المومنین ؟فرمایا :
اسنے نا اپنا رکوع پورا کیا اور نا سجود

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا
ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا"لوگ نماز پڑھیں گے مگر انکی نماز نہیں ہوگی اور مجھے ڈر ہے کہ وہ زمانہ یہی زمانہ ہے"
امام اگر آج کا زمانہ آکر دیکھ سکتے تو کیا کہتے ؟؟

امام غزالی رحمه الله نے فرمایا:
ایک شخص سجدہ کرتا ہے اس خیال سے کہ اس سجدہ سے اللہ کا تقرب حاصل کرے گا اس اللہ کی قسم اگر اس کے اس سجدے کا گناہ تقسیم کیا جائے تو سارا بلد ھلاک کر دیا جائے
پوچھا گیا وہ کیسے ؟؟
فرمایا:
وہ اپنا سر اپنے اللہ کے سامنے جھکاتا ہے
مگر اپنے نفس ،گناہوں، اپنی شہوات اور دنیا کی محبت میں مصروف ہوتا ہے تو یہ کیسا سجدہ ہے ؟؟؟

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے (1)
تو کیا کبھی آپ نے ایسی نماز پڑھی جو آپکے آنکھوں کی ٹھنڈک بنی ہو ؟؟؟
کیا کبھی آپ گھر کی طرف تیزی سے پلٹے صرف دو رکعت کی ادائیگی کی نیت سے ؟؟
کیا کبھی نماز کی محبت نے آپ کو بے چین کیا ؟؟
کیا کبھی آپ نماز کے لیے ترسے ؟؟
کیا کبھی آپ نے رات کا بے چینی سے انتظار کیا تاکہ آپ اپنے رب کے ساتھ اکیلے نماز میں ملاقات کر سکیں ؟؟
اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے :
(( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله ))
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟
ابن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیں
ہمارے اسلام لانے کے چار سال بعد یہ آیت نازل ہوئی
اس آیت میں اللہ سبحانہ نے ہم سے شکایت کی
ہم سب بہت رویے
اپنے قلت خشوع پر
پھر ہم گھروں سے نکلتے تو ایک دوسرے کو عتاب کرتے اور کہتے کیا تم نے اللہ سبحانہ کا یہ فرمان نہیں سنا ؟؟؟
(( ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله ))
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟؟؟؟
تو لوگ گر جاتے اور رونے لگتے
اللہ کے اس عتاب پر
تو کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا اس آیت سے؟؟
کہ اللہ تعالی آپ سے شکوہ کر رہا ہے ؟؟


اپنی نمازوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اپنے تمام دوستوں کو یہ میل نشر کریں
اور اگر آپ پر یہ بھاری ہو تو جان لیجیئے
آپ کے گناہ اس کام میں رکاوٹ ہیں
إذا ضاقت عليك الأرض بما رحبت، وضاقت عليك نفسك بما حملت فاهتف ... يا الله
لا إله إلا الله رب السموات السبع ورب العرش العظيم
سبحان الله العظيم سبحان الله وبحمده
سبحان الله العظيم سبحان الله وبحمده

-----------------------------
(1)ای میل شئیر کرنے والے نے حدیث مبارکہ کا عربی متن اور حوالہ شئیر نہیں کیا لہذا یہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے۔
اس حدیث مبارکہ کی سند جاننے کے لیے ناظم حدیث سیکشن محدث فورم شیخ کفایت اللہ صاحب سے رابطہ کیا جائے۔جزاک اللہ خیرا
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم
مجھے یہ تحریر کسی نے ای میل کی تھی۔
وعلیکم السلام ارسلان بھائی آپ کی تحریر میرے پاس شو نہیں ہورہی۔ اگر ہو سکے تو یہاں تحریر کردیں یا مجھے جی میل میں سینڈ کردیں۔جزاک اللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ارسلان بھائی آپ کی تحریر میرے پاس شو نہیں ہورہی۔ اگر ہو سکے تو یہاں تحریر کردیں یا مجھے جی میل میں سینڈ کردیں۔جزاک اللہ
ریفریش کر کے دیکھو،تحریر شو ہو رہی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جنید بھائی، تحریر دوسری پوسٹ میں ہے۔ پہلی پوسٹ میں کچھ نہیں ہے۔
 
Top