• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز فجر شکوہ کرتی ہے

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
♥
إنها الغالية صلاة الفجر، تشتكي هجر الكثير من المسلمين لها.
صلاة الفجر جماعة نور يوم القيامة
قال صلى الله عليه و سلم
بشر المشائين في الظلم إلى المساجد بالنور التام يوم القيامة
ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها
قال صلى الله عليه وسلم
يتعاقبون فيكم ملائكة بالليل و ملائكة بالنهر و يجتمعون في صلاة الفجر والعصر ثم يعرج الذين باتوا فيكم فيسالهم الله و هو اعلم كيف وجدتم عبادي فيقولون تركناهم وهم يصلون و اتيناهم و هم يصلون\ فيا عبد الله يا من تحافظ على صلاة الفجر سيرفع اسمك الى الملك جل و علا . الا يكفيك فخرا و شرفا
♥




فجر کی نماز بہت قیمتی ہے ، وہ شکوہ کرتی ہے کہ بہت سے مسلمانوں نےاُسے چھوڑ دیا ہے

نماز فجر جماعت کے ساتھ پڑھنے سے قیامت کے دن نور ملے گا

رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان ہے

بشر المشائين في الظلم إلى المساجد بالنور التام يوم القيامة

اندھیروں میں (نماز کے لیے) مسجد کی طرف چل کر آنے والوں کو

قیامت کے دن پورے نور کی خوشخبری سنا دو (ابن ماجہ کتاب الصلا ة)

میرے آقا علیہ الصلا ة و السلام کا فرمان ہے

ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها

سیدہ کہتی ہیں رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز فجر کی دو رکعات پڑھنا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے ان تمام سے بہتر ہے۔)صحیح مسلم باب مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان)
}فجر کی دو رکعتوں سے مراد فجر کی سنتیں ہیں{

مدینے والے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے
تم لوگوں کے پاس مسلسل فرشتے آتے جاتے ہیں۔ بعض فرشتے رات میں آتے جاتے ہیں اور بعض فرشتے دن میں آتے جاتے اور تمام فرشتے نماز فجر میں جمع ہوتے ہیں اور نماز عصر میں جمع ہوتے ہیں پھر فرشتے تمہارے پاس جو کہ رات کے وقت رہے تھے وہ فرشتے اور زیادہ بلندی کی طرف چڑھ جاتے ہیں جس وقت اللہ تعالیٰ ان سے سوال کرتا ہے حالانکہ کہ وہ بہت بہتر طریقہ سے واقف ہے کہ تم نے میرے بندوں کو کون سی حالت میں اور دنیا میں کس کیفیت میں چھوڑا تو وہ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ جس وقت ہم نے ان لوگوں کو دنیا میں چھوڑا تو وہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اور جس وقت ہم ان کے پاس پہنچے جب بھی وہ لوگ نماز (عصر) ادا کرنے میں مشغول تھے۔(سنن نسائی کتاب الصلاة)

اے اللہ کے بندے اے فجر کی نماز کی پابندی کرنے والے

تمہارا نام اللہ بلند وبرتر کے سامنے بلند ہوتا ہے

کیا یہ فخر اور شرف تمہارے لیے کم ہے♥
♥♥♥
 
Top