نمازی جب قراءت سے فارغ ہوتا ہے تو اس نے رکوع کرنا ہوتا ہے۔ اس وقت تکبیر یعنی اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جاتے ہیں۔ غیر مقلدین قیام کی حالت میں رفع الیدین کرتے ہیں اس رفع الیدین کا ’’مسنون ذکر‘‘ بحوالہ اور عربی متن کے ساتھ پوچھا ہے۔ اب بھی اگر سمجھ نہ آئے تو کسی قریبی حنفی عالم سے سمجھ لیجئے گا۔
والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اوہ، اپنے بھٹی صاحب "رفع الیدین کے اس مسنون ذکر" کی بات کررہے ہیں جو "احناف مقلدین" اس وقت کرتے ہیں، جب "اپنی نماز وتر" میں قیام کے دوران اللہ اکبر کہہ کر "رفع الیدین" کرکے دوبارہ ہاتھ باندھتے ہیں دعائے قنوت پڑھنے کیلیے۔۔۔۔؟؟؟
ویسے وہاں "تکبیر" اور "دعائے قنوت" کے درمیان والے رفع الیدین کا "مسنون ذکر" کیا ہوتا ہے بھٹی صاحب؟
اور ہاں
"بحوالہ اور عربی متن" یہاں بھی شاید چاہیے ہوگا؟
اگر سمجھ نہ آئے تو کسی قریبی حنفی عالم سے سمجھ لیجئے گا
یہ بھی خوب رہی، ہمارے ایک دوست عمرہ کرکے آئے اور وہاں حرمین میں سعودی حکومت کی طرف سے مامور علماء سے مختلف سوال جواب کرکے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث دیکھ اور پڑھ کر جب ان کا میلان اہل حدیث کی طرف ہوا تو حسب روایت "حنفی علماء اور عوام" نے چڑھائی کردی اور ان کو واپس "راہ راست" (بروزن، "گھر واپسی مہم") پر لانے کی کوششیں شروع کردیں، ایک حنفی عالم نے ان سے تقلید کی "مختلف فضیلتیں" بتانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی فرمایا کہ۔۔۔۔
"آپ کو مجھ پر اعتبار ہے تو بس آپ میری مانتے چلے جائیں، کوئی دلیل یا حوالہ کا سوال نہیں کرنا ہوگا، بس آنکھیں بند کرکے میرے پیچھے چلتے جائیں، ۔۔۔۔۔"
دوست کہہ رہا تھا کہ "بھائی عجیب ڈھیٹ آدمی ہے کہ قرآن اور حدیث کا نام لینے کی بھی اجازت نہیں اس کے پاس"
اور میں کہہ رہا تھا کہ "بھائی یہ تو "دیانتدار مقلد مولوی" تھا جس نے بغیر کوئی لگی لپٹی رکھے، قرآن و حدیث کے دلائل کے بکھیڑے میں پڑنے کی بجائے تقلید کا "صاف اور سیدھا راستہ" آپ کے سامنے پیش کردیا"
بھٹی صاحب، پتا نہیں کس دنیا میں رہتے ہو؟
ہمیں "حنفی مولویوں سے سمجھنے" کی دعوت دے رہے ہو، او بھائی یہ حوالے والی فرمائشیں بھی اہل حدیث کے ہاں ہی چلتی اور پوری کی جاتی ہیں آپ لوگوں کی، اپنے "حنفی مولویوں" کی تقلید کرنے کیلیے تو کسی آیت یا حدیث، عربی متن، فارسی متن وغیرہ پوچھنے کی اجازت نہیں ہوتی آپ لوگوں کو
میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے اہل حدیث بھائیوں کو جو ایک "محقق مقلد" کی اصلاح کیلیے کوششیں کررہے ہیں، اللہ ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور آخرت کیلیے ذخیرہ بنادے۔ آمین
لیکن (اور بہٹ بڑا لیکن)
آپ اس شخص کی ہدایت کیلیے کیا کرسکتے ہیں جس نے "تحقیق" کرکے "تقلید" کو چنا ہو، (جیسا کہ ان کی اکثر پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے)
یہ تو ایسے ہی ہے کہ "کریلا، وہ بھی نیم چڑھا"۔۔۔۔۔