امام ترمذی قابل اعتبار محدثہے کہ نہیں؟
جن بعض کا عمل انہوں نے لکھا یہ کون تھے؟
مسلم یا کوئی اور؟
سینہ پر ہاتھ باندھنے والوں کا ذکر کیوں نا کیا امام ترمذی رحمہ اللہ نے؟
صاف ظاہر ہے کہ اس زمانہ میں انہیں سینہ پر ہاتھ باندھنے والا کوئی نظر ہی نا آیا۔
عجیب بات ہے
میں نے کیا کہا اور آپ کی طرف سے جواب کیا آیا ؟
ذرا غور کریں میری تحریر پر
اور جن بعض کا عمل انہوں نے لکھا ہے ان کی ان کے ساتھ ملاقات ہی ثابت ہی نہیں
اور حدیث کا ہر طالب علم جانتا ہے منقطع روایت بالاتفاق حجت نہیں
اور امام ترمذی نے یہ بات کہی ہے لیکن اس بات کی دلیل نہیں کیونکہ کسی صحابی سے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا ثابت نہیں
اور پھر ہاں ایک تابعی ضرور ہیں جن کا نام ابو مجلز ہے جن سے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا ثابت ہے
لیکن جب نبی کی سنت مل گئی تو کیونکر تابعی کی بات کو مانا جائے
دیکھیں اب سیدھا پوائنٹ پر آئیں مجھے حدیث پیش کئے ہوئے 2 یا 3 دن ہونے والے ہیں آپ کی طرف سے کوئی معقول اعتراض نہیں آیا