• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز وتر میں قنوت کے بعد اپنی زبان میں دعاء کرنا۔۔

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اہل علم سے گزارش ہے کہ اس کا جواب فراہم کر دیں کہ نماز وتر میں دعاء قنوت کے بعد اپنی زبان میں دعاء کر سکتے ہیں اس کی شرعی حیثیت بتلا دیں ـ جزاک اللہ خیراً
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اہل علم سے گزارش ہے کہ اس کا جواب فراہم کر دیں کہ نماز وتر میں دعاء قنوت کے بعد اپنی زبان میں دعاء کر سکتے ہیں اس کی شرعی حیثیت بتلا دیں ـ جزاک اللہ خیراً
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سجدے میں پڑ کر آدمی اُردو ، پنجابی میں دعا کرے یا عربی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھی پڑھ سکتا ہے، اور قرآنی دعائیں بھی پڑھ سکتا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدۂ نماز میں عربی کے علاوہ کسی بھی زبان میں دعاء بھی نہیں کرسکتا۔ دُرود کا مقام نماز میں پہلا اور دوسرا قعدہ ہے۔ سجدہ و رکوع میں قرآن پڑھنے کی ممانعت آئی ہے۔
خبردار! میں رکوع اور سجدے میں قرآنِ حکیم پڑھنے سے روکا گیا ہوں۔ پس تم رکوع میں اپنے رب کی عظمت بیان کرو اور سجدے میں خوب دعا مانگو، تمہاری دعا قبولیت کے لائق ہوگی۔

فتاوی احکام ومسائل

محدث فتویٰ​
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
نماز وتر میں دعاء قنوت کے بعد اپنی زبان میں دعاء کر سکتے ہیں
عربی زبان میں دعائیں سیکھنا آج کل تو بہت آسان ہے ، دعاؤں کی کتابیں عام دستیاب ہیں ان سے دیکھ کر یاد کرلے ، یا اپنے قریب موجود کسی عالم سے سیکھ لے ، کسی آڈیو ویڈیو ڈیوائس سے سن کر یاد کرلے ،حتی کہ اکثر موبائل فون میں یہ سہولت ممکن ہے ،

یہ تو اکثر لوگ جانتے ہیں کہ صحابہ کرام کے پاکیزہ دور میں ہی اسلام سمرقند و بخارا اور یورپ و افریقہ تک پھیل گیا تھا ،
اور وہاں کے نو مسلم باشندوں کو اپنی زبان میں نماز و اذکار کی اجازت اس دور کےکسی عالم سے ثابت نہیں ۔
اور اگر ثابت ہے تو میرے علم میں نہیں ۔
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
عربی زبان میں دعائیں سیکھنا آج کل تو بہت آسان ہے ، دعاؤں کی کتابیں عام دستیاب ہیں ان سے دیکھ کر یاد کرلے ، یا اپنے قریب موجود کسی عالم سے سیکھ لے ، کسی آڈیو ویڈیو ڈیوائس سے سن کر یاد کرلے ،حتی کہ اکثر موبائل فون میں یہ سہولت ممکن ہے ،

یہ تو اکثر لوگ جانتے ہیں کہ صحابہ کرام کے پاکیزہ دور میں ہی اسلام سمرقند و بخارا اور یورپ و افریقہ تک پھیل گیا تھا ،
اور وہاں کے نو مسلم باشندوں کو اپنی زبان میں نماز و اذکار کی اجازت اس دور کےکسی عالم سے ثابت نہیں ۔
اور اگر ثابت ہے تو میرے علم میں نہیں ۔
محترم شیخ میرے سوال کا مطلب یہ تھا کہ اگر نمازی دعائے قنوت پڑھ چکا ہے (عربی میں ہی) اور امام نے تکبیر بھی نہیں ہے ۔ یعنی امام کے تکبیر کہنے میں کچھ وقت باقی ہے اور مقتدی دعائے قنوت پڑھ چکا ہے ۔ تو کیا مقتدی اللہ سے کچھ دعائیں کر سکتا ہے جو کہ عربی میں نہ ہو بلکہ عام زبان میں ہو مثلاً اے اللہ میرے والدین کی بیماریوں کو دور کر دے یا یہ کہ میرے گناہوں کو معاف کر دے وغیرہ وغیرہ ۔۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
میرے سوال کا مطلب یہ تھا کہ اگر نمازی دعائے قنوت پڑھ چکا ہے (عربی میں ہی) اور امام نے تکبیر بھی نہیں ہے ۔ یعنی امام کے تکبیر کہنے میں کچھ وقت باقی ہے اور مقتدی دعائے قنوت پڑھ چکا ہے ۔ تو کیا مقتدی اللہ سے کچھ دعائیں کر سکتا ہے جو کہ عربی میں نہ ہو بلکہ عام زبان میں ہو مثلاً اے اللہ میرے والدین کی بیماریوں کو دور کر دے یا یہ کہ میرے گناہوں کو معاف کر دے وغیرہ وغیرہ ۔۔
جی اس صورت میں مقتدی دعاء تو کرسکتا ہے ، کہ محل دعاء کا ہے ،لیکن دعاء عربی میں پڑھنا ہوگی ،
ایسے مواقع کیلئے قرآن و حدیث کی چند مختصر جامع دعائیں یاد کرلینی چاہئیں ۔
جیسا "ربنا آتنا فی الدنیا ۔۔۔۔ والی دعاء
اسئلک العافیۃ فی الدنیا والآخرۃ ۔۔۔ وغیرہ جا مع ادعیہ
 
Top