• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کی تکبیر کے وقت جب لوگ امام کو دیکھیں تو کس وقت کھڑے ہوں

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 637
حدثنا مسلم بن إبراهيم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حدثنا هشام،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال كتب إلى يحيى عن عبد الله بن أبي قتادة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إذا أقيمت الصلاة فلا تقوموا حتى تروني ‏"
‏‏.‏

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا، کہا مجھے یحییٰ نے عبداللہ عبدالوہاب بن ابی قتادہ سے یہ حدیث لکھ کر بھیجی کہ وہ اپنے باپ (ابوقتادہ) سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کے لیے تکبیر کہی جائے تو اس وقت تک نہ کھڑے ہو جب تک مجھے نکلتے ہوئے نہ دیکھ لو۔

صحیح بخاری
کتاب الاذان
 

ضحاک

مبتدی
شمولیت
فروری 06، 2012
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
23
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تو زاہد بھائی اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ اقامت امام کو دیکھے بغیر کہی جا سکتی ہے

اور اس وقت تک کھڑے نہیں ہونا چاہیے جب تک امام کو دیکھ نہ لیا جائے
 

abulwafa80

رکن
شمولیت
مئی 28، 2015
پیغامات
64
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
57
اگر امام پہلے سے موجود ہوں مسجد میں تو؟
اور امام آگے مصلی پر ہو پہر اقامت ہو تو کب کہڑا ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔

کچہ حنفی کہتے ہیں جب حی اعلی الصلوۃ ہو تب کہڑا ہونا سنت ہے کیا ایسی کوئی حدیث ہے۔۔؟
 
Top