• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ننھے ننھے حسین فرشتے

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ننھے ننھے حسین فرشتے



یہ ننھے ننھے حسین فرشتے
کہ جن سے قائم دلوں کے رشتے
کہ جن کی ایک چیخ ہم کو
حیات کی تلخ ساعتوں سے آشنا کردے
کہ جن کی آہوں پہ دل ہمارے
تڑپ کے بےچین ہوجائیں

مگر

وہ دور دراز وادی مظلوم میں
وہ معصوم بچہ
جو اپنی ماں کی لاش سے لپٹا
کہہ رہا ہے بہتے آنسوؤں سے
کہ میں بھی تو ہوں تمھارا بچہ
تمھارے اپنے لہو کی مانند
تمھاری ملت کا ایک ستارہ
میرے بھی نالوں سے کانپ جاؤ
اپنے ہاتھوں کو تم اٹھاؤ
مجھے ظلم سے تم بچاؤ
مجھے امن دے دو۔۔۔۔۔
امن دے دو ۔۔۔۔
امن دے دو۔۔۔۔،
 
Top