• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواب صدیق حسن خان صاحب رحمہ اللہ کون تھے؟؟؟

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
نواب صدیق حسن خان صاحب کون تھے؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج تک تو میں یہ سنتا، پڑھتا اور سمجھتا رہا کہ جناب نواب صدیق حسن خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ اہل حدیث تھے لیکن اب حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے رسالہ الحدیث کے شمارہ نمبر 69، صفحہ نمبر 16 کو پڑھ کر معلوم ہوا کہ وہ غیر اہل حدیث تھے۔۔۔
ملاحظہ کیجئے ثبوت:
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
یہ ذرا نازک موضوع ہے۔ کوئی عالم دین ہی اس پر راہنمائی کر سکتے ہیں کہ کون درست ہے اور کون نہیں۔ شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے علمی مقام سے کون ناواقف ہے۔ لیکن بہرحال یہ بات بھی ہے کہ وہ کچھ متشدد بھی ہیں۔ دوسری طرف کئی دوسرے علماء حضرات انہیں اہلحدیث گردانتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون تھے اور کیا تھے۔ چاہے نواب صاحب ہوں یا زبیر علی زئی صاحب یا اشرف علی تھانوی صاحب۔ جن کی بات بھی کتاب و سنت کے خلاف ہو وہ مردود ہے اور جس کی جو بات کتاب و سنت سے ثابت ہے تو وہ سر آنکھوں پر۔ واللہ اعلم۔
 

اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
شاکر بھائی اس کا بہترین آپشن یہ ہے کہ لوگ شیخ صاحب کے پاس جا کر بذات خود تحقیق کر لیں۔ باقی نواب صدیق حسن خان کی کتب میں کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا شاید بہت سے علماء کو بھی معلوم نہ ہو۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
آزاد بھائی کی ایسی ہی پوسٹ کے جواب میں اردو مجلس پر کچھ عرض کیا تھا، اسے یہاں بھی شئیر کیا جا رہا ہے۔
یہ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی اپنی رائے ہے ضروری نہیں کہ تمام اہل حدیث علماء اس سے متفق ہوں۔ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کے بارے میں علمائے اہل حدیث کی رائے کیا ہے سب کو معلوم ہے۔ شیخ زبیر علی زئی کے نواب صدیق حسن خان کے چند اقوال و افعال کے حوالے سے شبہات ہیں جن کی بنیاد پر وہ نواب صاحب کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں۔ باقی معاملہ کچھ تفصیل طلب ہے۔ ان شاء اللہ پھر کبھی سہی۔
تنبیہ: یہ میرا اپنا مئوقف اور نقطہ نظر ہے کسی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے کیا خوب لکھا:
" امت کے جس قدر بھی علماء و مشائخ ہیں، ان کے اقوال مقبول بھی ہیں اور مردود بھی، اگر کوئی بات رد نہیں کی جا سکتی تو وہ صرف خدا کا ارشاد ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔" [ابقاء المنن مترجم: ص 86، مکتبہ سلفیہ لاہور]
اس عبارت سے نواب صاحب رحمہ اللہ کا منہج ضرور معلوم ہوتا ہے، باقی شاذ و ضعیف آراء سے کون بچ سکا ہے؟ نواب صاحب کے اپنے اس منہج کے مطابق بھی ان کی بات ایسی صورت میں رد کر دی جائے گی۔
یاد رہے شخصیات کے بارے میں علماء کی رائے کا مختلف ہو جانا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ تفصیل کے لیے اسماء و رجال کی کتب دیکھی جا سکتی ہیں۔
والسلام۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کے مسلک و مذہب کے بارے میں یہ تفصیلی و تحقیقی مضمون ملاحظہ فرمائیں
کیا صدیق حسن خان رحمہ اللہ حنفی تھے؟

اس مضمون میں پہلے وہ وجوہات بیان کی گئی ہیں جن کی بنیاد پر حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے نواب صاحب رحمہ اللہ کو غیر اہل حدیث قرار دیا ہے پھر اس کا جواب دیا گیا ہے۔والحمداللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ صرف اہل حدیث ہی نہیں تھے، بلکہ اہل حدیثوں کے سرخیل تھے۔
برصغیر میں تصنیف وتالیف اور علم کی نشرواشاعت میں کوئی ان کا ثانی نظر نہیں آتا۔
شیخ زبیر علی زئی مرحوم پہلے (اور شاید آخری) شخص ہوں گے، جنہوں نے نواب صاحب کو ’غیر اہل حدیث‘ کہنے کا حوصلہ کیا ہے۔
 
Top