• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوازشریف ڈرون حملے روکنے کیلئے امریکہ کیساتھ تمام معاہدے ختم کریں: حافظ سعید

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملے روکنے کیلئے پرویز مشرف اور زرداری کی طرف سے امریکہ سے کئے گئے تمام معاہدے ختم کریں۔ ڈرون طیارے پاکستانی فضاﺅں سے گزر کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں‘ حکمران اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ نومنتخب حکمرانوں کے لئے پیغام ہے کہ امریکہ اپنی کی مرضی کے بغیر کسی سے مذاکرات اور ملک میں امن و امان قائم کرنے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ امریکیوں کی منت سماجت کرنے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے۔ حکمران کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اللہ کی شریعت نافذ کریں اور نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے ۔ قوم اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہانے کے عوض حاصل کی گئی امریکی امداد قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکی اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ وہ ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں رکھنا اور پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ جب بھی آپ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں گے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہم نے اس ملک کو امریکی غلامی سے آزاد کروانا ہے۔ اس کیلئے اتحاد و یکجہتی کا راستہ اختیار کرنے اور اللہ کے دشمنوں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی مضبوط قوت کھڑی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قرآن پاک کی متعدد آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے صلیبیوں، یہودیوں اور ہندوﺅں سے دوستی نہ کرنے کا حکم دیا ہے اور صاف طور پر بتایا ہے کہ وہ آپ کو لالچ دیں گے اور ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

یہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہو سکتے ہیں لیکن مسلمانوں کے مقابلہ میں وہ سب ایک ہیں۔ اس لئے آپ ان کے کسی دھوکہ میں نہ آئیں۔ اگر آپ اسلام کی سیاست، معیشت و معاشرت اور قانونی ڈھانچے اللہ کے احکامات کے مطابق قائم کرنا چاہتے ہیں تو پھر کفار کی دوستیوں اور ان کی غلامی سے خود کو آزاد کروانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکیوں نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کر کے نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ امریکہ کی مرضی کے بغیر تم اپنے طور پر ملک میں امن و امان قائم اور تخریب کاری و خودکش حملے بند کروانا چاہتے ہو وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ تمہارا امن و امان ، بجٹ بنانا، نظام، قوانین اور ڈھانچے امریکیوں کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستانی حکمران بھی یہ سوچ رکھتے ہیں کہ امریکہ کی دوستی کے بغیر وہ ملک نہیں چلا سکتے ۔ یہی سوچ و فکر خرابی کی بنیاد ہے۔ نومنتخب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں سے نصیحت حاصل کریں اور ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان میں ڈرون حملے امریکہ کی منت سماجت سے نہیں رکیں گے۔ اس کے لئے آپ کو کتاب و سنت کی روشنی میں پالیسیاں ترتیب دینا پڑیں گی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اس بات کی سخت فکر ہے کہ پاکستان میں لوگ دین کی طرف پلٹ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب اوباما نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے تاکہ نوجوان نسل کی ایسی تربیت کی جائے کہ وہ مستقبل میں ان کے نظاموں کو آگے چلا سکیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ علماءکرام لوگوں کو کفار کی سازشوں سے آگاہ کریں اور تعلیمی نظام برباد کرنے کی سازشوں کے خلاف بند باندھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
بشکریہ نوائے وقت
 
Top