• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نکاح بدنی یا روحی؟؟؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

معزز علماء کرام!
میرا ایک سوال ہیکہ نکاح صرف بدنی ہوتا ہے یا روح کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ اگر روح کے ساتھ بھی ہوتا ہے تو کیا جنت میں دنیاوی بیوی بھی جنت میں نکاح والی حوروں کے ساتھ ہو نگیں؟؟؟؟؟

امید ہیکہ جلد از جلد اسکا تسلی بخش جواب ملے گا.

جزاکم اللہ خیر
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام
ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس دنیا میں انسان کی ”شخصیت“ بدن اور روح کا مجموعہ ہے۔ جب انسان اس دنیا سے رخصت ہو کر اگلے جہان کو جاتا ہے تو اُسے بدن کو تو اسی دنیا میں چھوڑ کر جانا پڑتا ہے۔ لیکن بدن کے اعمال انسان کی روح کے ساتھ ہی جاتے ہیں۔
نکاح انسان (بدن+روح) کا انسان (بدن+روح) کے ساتھ ہوتا ہے۔ صرف بدن کا بدن کے ساتھ نہیں۔ جی ہاں! اگر دنیا کے میاں بیوی دونوں جنتی ہوئے تو انہیں جنت میں بھی میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے کا موقع ملے گا۔ دنیا مین اگر کسی خاتون کے (باری باری) ایک سے زائد شوہر ہوئے اور یہ سب کے سب جنتی ہوئے تو عورت کو جنت میں یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ جس دنیوی شوہر کی جنت میں بیوی بننا چاہے، بن سکتی ہے۔ جنتی مردوں کو اضافی حوریں بھی ملیں گی۔ لیکن جنتی عورت کا مقام حوروں سے بلند تر ہوگا، کیونکہ یہ عورتوں اپنے اعمال کے باعث جنتی بنی ہیں۔ جبکہ حوروں کو تو جنت ہی میں پیدا کیا گیا ہوگا
واللہ اعلم بالصواب
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
عالم برزخ ، اور اخروی زندگی کے معاملات کے متعلق اللہ کی حکمت یہ ہے کہ ان کے بارے ہمیں محدود علم دیا گیا ہے ، تاکہ شوق اور خوف اور دلچسپی برقرار رہے ۔
جو کچھ بتادیا گیا ہے ، اسی پر قناعت کرنی چاہیے ، ورنہ اگر ہم اخروی زندگی کے بارے اشکالات پیدا کرنے ، اور ان کے جوابات تلاش کرنے میں لگ گئے ، تو سوائے الجھن اور عدم اطمینان کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
کیوں ؟
کیونکہ ہمارے اصول و ضوابط ، سوچ و فکر سب دنیاوی زندگی کے مطابق ہے ، جبکہ اخروی زندگی اس جہان سے مختلف ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
 
Top