جو بیوی اپنے شو ہر کے دل پر حکو مت کر نا چا ہتی ہے اسے چا ہئے کہ وہ شو ہر کی خوشی ومر ضی کے اسبا ب معلو م کرے اس کے اخلا ق و کردار پر تو جہ دے اور با عزت اور مہر با ن شو ہر بنا نے کی کو شش کرے ،ان خیا لا ت کا اظہا ر مو لا نا ریا ض الر حمن صاحب رشا دی نے کیا جامع مسجد کے زیر اہتما م منعقدہ اجتما عی شا دیو ں کی تقریب میں دولہا دولہنو ں سے اپنی نصیحت بھری تقر یر میںمو لا نا نے کہا کہ اللہ تعا لیٰ نے عورت کو ایک غیر معمولی صلاحیت عطا فر ما ئی ہے خاندان کی سعا دت وخو ش بختی اور بد بختی اس کے ہا تھو ں ہو تی ہے اس لئے عورت چا ہے تو اپنے گھر کو جنت کا نمو نہ بنا سکتی ہے اور جہنم میں بھی بدل سکتی ہے ،مو لا نا نے کہاکہ نیک عورت اپنے شو ہر کو تر قی کی بلندیو ں پر پہنچا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صرف نفسا نی خوا ہشا ت کے لئے نکا ح کرنے کی شریعت اجازت نہیں دیتی۔ اس لئے بیوی کے حقوق ادا کر نے کی کو شش کرے ۔ مو لا نا نے فرمایا نکا ح میں سا دگی ،زندگی میں خیرو برکت اور اولا د صا لحہ کا سبب بنتی ہے ۔رسول اللہ ؐ نے فر مایا کہ بلا شبہ بر کت کے اعتبا رسے سب سے بڑا نکاح وہ ہے جس میں کم سے کم اخراجات ہو ئے ہوں (مشکوۃ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح اور شادی بیاہ میں اخراجات کم کر نا چاہئے نکاح میں جس قدر اخراجات کم ہوں وہ نکاح اس قدر برکتوں والا ہو گا اور جانبین کے لئے بھی نفع بخش ہو گا اور دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ہو گا ہمارے پیغمبر ﷺ نے اپنی شادیاں کیں اور اپنی بیٹیوں کی شادی کی یہ سب سادگی سے پاگئیں ۔اس با برکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق چیرمین اور ممبر آف پار لیمنٹ جناب اقبال احمد سرڈگی نے کہا کہ ہماری قوم کی بہت سی بٹیاں بٖغیر نکاح کے بیٹھی ہوئی تھیں جا مع مسجد سے اس سلسلہ میں ایک تحریک چلی جو ساری ریاست میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں اس کی تقلید ہورہی ہے اگر اسی طرح ہماری غریب بیٹیاںنکاح کے بندھن میںاگر بندھی جائیں تو ہمارا معاشرہ برائیوں سے محفوظ ہوجائے گا اس مبارک محفل میں جامع مسجدکے صدر الحاج مقبول احمدصاحب ،نائب صدر الحاج سید نور الامین انور صاحب ،الحاج عتیق احمدصاحب سکریٹری جامع مسجد، جملہ تمام ٹرسٹیاں ،مولانا محمد مقصود عمران صاحب نائب خطیب و امام جامع مسجد سٹی کے علاوہ مصلیان جامع مسجدکی کثیر تعداد اس محفلِ نکاح میں شریک رہے۔