• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیا اسلامی سال - یکم محرم اور یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
برائے مہربانی مکمل پڑھیے اور زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے

یکم المحرم یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضى الله عنه :

کچھ پیاری باتیں امیرالمو منین حضرت عمر فاروق رضى الله عنه کے بارے میں

جب رسول الله صلی الله عليه وسلم سیدنا ابو بکر، عمر اور عثمان (رضوان الله علیھم اجمعین) کو ساتھ لے کر احد پہاڑ پر چڑھے تو احد کانپ اٹھا. آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
احد قرار پکڑ (ٹہر جا، تھم جا) کہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق (ابو بکر) اور دو شہید (عمر اور عثمان) ہیں.
صحیح بخاری 3675
جلد 5

نوٹ: نبی الله كے اذن (حکم) کے بغیر کچھ نہیں کہتے. مذکورہ بالا حدیث خلفاء ثلاثہ کے بارے میں زبان درازی کرنے والوں کے لیے لمحہء فکریہ ہے.
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

تم سے پہلے بنی اسرائیل کی امتوں میں کچھ ایسے لوگ ہوا کرتے تھے کہ نبی نہیں ہوتے تھے اور اس کے باوجود فرشتے ان سے کلام کرتے تھے اور اگر میری امت میں کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے تو وہ (سیدنا) عمر (رضی الله عنه) ہیں.
صحیح بخاری 3689
جلد 5

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
اے (عمر) ابن خطاب (رضی الله عنه) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر کبھی شیطان تم کو کسی راستے پر چلتا دیکھ لیتا ہے تو اسے چھوڑ کر وہ کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے.
صحیح بخاری 3683 کا کچھ حصہ
جلد 5

رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب (رضى الله عنه) ہوتا.
سنن ترمذی 3686
مسند احمد 17540
صححه الحاكم 85/3
حسن حدیث شیخ البانی کے مطابق
جامع ترمذی شریف میں حدیث مبارک ہے:
سیدنا عبد اﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی : ائے اﷲ! تو ابو جہل یا عمر بن خطاب ، دونوں میں جو تیرے محبوب ہیں ان کے ذریعے اسلام کوغلبہ عطا فرما۔
(جامع ترمذی شریف، باب فى مناقب عمر بن الخطاب رضى الله عنه ،حدیث نمبر: 4045)
حضرت عمر رضى الله عنه کے سنہری اقوال:

مجے سب سے زیادہ عزیز وہ شخص ہے جو مجھے میرے عیب بتائے ۔۔
زبان درست ہو جائے تو دل بھی درست ہو جاتا ہے

'دنیا کی عزت مال میں ہے اور آخرت کی عزت اعمال ِ صالحہ میں ہے''
یہ دنیا ایک ایسا تنگ رستہ ہے جس کے ارد گرد کانٹے دار جھاڑیاں ہیں۔
کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے آپ کو اس تنگ راستے سے بچا کر گزرا جائے۔
اے لوگو!
"اللہ کا "ذکر" کیا کرو،
کیونکہ اس میں "شفاء" ہے .اورلوگوں کے"عیب" بیان نہ کیا کرو،کیونکہ اس میں "بیماری" ہے ".
جس نے رب کے لیئے جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیوں کہ علم کی پہچان عاجزی ہے اور جاہل کی پہچان تکبر ہے
ایک دفعہ ایک نصرانی بادشاہ نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہُ کے پاس بھیجے۔ ان کے جوابات آسمانی کتابوں کی رو سے دینے کا مطالبہ کیا۔ سوالات درج ذیل ہیں:۔

پہلا سوال:
ایک ماں کے شکم سے دو بچے ایک دن ایک ہی وقت پید اہوئے۔ پھر دونوں کا انتقال بھی ایک ہی دن ہ
وا۔ ایک بھائی کی عمر سو سال بڑی اور دوسرے کی سوسال چھوٹی ہوئی۔ یہ کون تھے؟ اور ایسا کس طرح ہوا؟

دوسرا سوال:
وہ کونسی زمین ہے کہ جہاں ابتدائے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک دفعہ سورج کی کرنیں لگیں' نہ پہلے کبھی لگی تھیں نہ آئندہ کبھی لگیں گی۔

تیسرا سوال:
وہ کونسا قیدی ہے جس کی قید خانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے۔

چوتھا سوال:
وہ کونسی قبر ہے جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی پھرتی تھی۔ پھر وہ مردہ قبر سے باہر نکل کر کچھ عرصہ زندہ رہ کر وفات پایا۔

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہُ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہُ کو بلایا اور فرمایا کہ ان سوالات کے جوابات لکھ دیں۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہُ نے قلم برداشتہ جواب تحریر فرمادیا۔

پہلاجواب:
جو دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت پیدا ہوئے اور دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی اور ان کی عمر میں سو سال کا فرق۔ یہ بھائی حضرت عزیر علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام تھے۔ یہ دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت ماں کے بطن سے پیدا ہوئے ان دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی۔ لیکن بیچ میں حضرت عزیر علیہ السلام کو اپنی قدرت کاملہ دکھانے کیلئے پورے سو سال مارے رکھا۔ سو سال موت کے بعد اللہ تعالیٰ نے زندگی بخشی۔ سورہ آل عمران میں یہ ذکر موجود ہے۔ "وہ گھر گئے پھر کچھ عرصہ مزید زندہ رہ کر رحلت فرمائی۔" دونوں بھائیوں کی وفات بھی ایک دن ہوئی۔ اس لیے حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر اپنے بھائی سے چھوٹی ہوئی اور حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر سو سال بڑی ہوئی۔

دوسرا جواب:
وہ زمین سمندر کی کھاڑی قلزم کی تہہ ہے کہ جہاں فرعون مردود غرق ہوا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے سے دریا خشک ہوا تھا۔ حکم الٰہی سے سورج نے بہت جلد سکھایا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام مع اپنی قوم بنی اسرائیل پار چلے گئے اور جب فرعون اور اس کا لشکر داخل ہوا تو وہ غرق ہوگیا اس زمین پر سورج ایک دفعہ لگا پھر قیامت تک بھی نہ لگے گا۔

تیسرا جواب:
جس قیدی کو قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو اپنی ماں کے شکم میں قید ہے۔ خداوند تعالیٰ نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے۔

چوتھا جواب:
وہ قبر جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ۔ وہ مردہ حضرت یونس علیہ السلام تھے اور ان کی قبر مچھلی تھی جو ان کو پیٹ میں رکھے جگہ جگہ پھرتی تھی یعنی سیر کراتی تھی۔ حضرت یونس علیہ السلام اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے باہر آکر عرصہ تک حیات رہے پھر وفات پائی

ایک دفعہ آپ رضی اللہ عنہ دربار کا وقت ختم ہونے کے بعد گھر آئے اور کسی کام میں لگ گئے....اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے ...لگا .......امیر المومینین آپ فلاں شخص سے میرا حق دلوا دیجئے......آپ کو بہت غصہ آیا اور اس شخص کو ایک درا پیٹھ پر مارا اور کہا، جب میں دربار لگاتا ہوں تو اس وقت تم اپنے معاملات لے کر آتے نہیں اور جب میں گھر کے کام کاج میں مصروف ہوتا ہو ں تو تم اپنی ضرورتوں کو لے کر آ جاتے ہو..........

بعد میں آپ کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو بہت پریشان ہوئے اور اس شخص کو (جسے درا مارا تھا) بلوایا اور اس کے ہاتھ میں درا دیا اور اپنی پیٹھ آگے کی کہ مجھے درا مارو میں نے تم سے زیادتی کی ہے ....وقت کا بادشاہ ،چوبیس لاکھ مربع میل کا حکمران ایک عام آدمی سے کہہ رہا ہے میں نے تم سے زیادتی کی مجھے ویسی ہی سزا دو اس شخص نے کہا میں نے آپ کو معاف کیا ......آپ رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں نہیں ..کل قیامت کو مجھے اس کا جواب دینا پڑے گا تم مجھے ایک درا مارو تا کہ تمہارا بدلہ پورا ہو جائے.....آپ رضی اللہ عنہ روتے جاتے تھے اور فرماتے ....اے عمر تو کافر تھا .....ظالم تھا.....بکریاں چراتا تھا......خدا نے تجھے اسلام کی دولت سے مالا مال کیا

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=436687596431152&set=a.271153839651196.45921.270348123065101&type=1&theater
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اے (عمر) ابن خطاب (رضی الله عنه) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر کبھی شیطان تم کو کسی راستے پر چلتا دیکھ لیتا ہے تو اسے چھوڑ کر وہ کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے.
صحیح بخاری 3683 کا کچھ حصہ
جلد 5
اسی وجہ سے روافض باب عمر رضی اللہ سے داخل نہیں ہوتے ۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
ح
برائے مہربانی مکمل پڑھیے اور زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے

یکم المحرم یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضى الله عنه :

کچھ پیاری باتیں امیرالمو منین حضرت عمر فاروق رضى الله عنه کے بارے میں

جب رسول الله صلی الله عليه وسلم سیدنا ابو بکر، عمر اور عثمان (رضوان الله علیھم اجمعین) کو ساتھ لے کر احد پہاڑ پر چڑھے تو احد کانپ اٹھا. آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:

نوٹ: نبی الله كے اذن (حکم) کے بغیر کچھ نہیں کہتے. مذکورہ بالا حدیث خلفاء ثلاثہ کے بارے میں زبان درازی کرنے والوں کے لیے لمحہء فکریہ ہے.
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:

جامع ترمذی شریف میں حدیث مبارک ہے:

حضرت عمر رضى الله عنه کے سنہری اقوال:

مجے سب سے زیادہ عزیز وہ شخص ہے جو مجھے میرے عیب بتائے ۔۔
زبان درست ہو جائے تو دل بھی درست ہو جاتا ہے

ایک دفعہ ایک نصرانی بادشاہ نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہُ کے پاس بھیجے۔ ان کے جوابات آسمانی کتابوں کی رو سے دینے کا مطالبہ کیا۔ سوالات درج ذیل ہیں:۔

پہلا سوال:
ایک ماں کے شکم سے دو بچے ایک دن ایک ہی وقت پید اہوئے۔ پھر دونوں کا انتقال بھی ایک ہی دن ہ
وا۔ ایک بھائی کی عمر سو سال بڑی اور دوسرے کی سوسال چھوٹی ہوئی۔ یہ کون تھے؟ اور ایسا کس طرح ہوا؟

دوسرا سوال:
وہ کونسی زمین ہے کہ جہاں ابتدائے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک دفعہ سورج کی کرنیں لگیں' نہ پہلے کبھی لگی تھیں نہ آئندہ کبھی لگیں گی۔

تیسرا سوال:
وہ کونسا قیدی ہے جس کی قید خانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے۔

چوتھا سوال:
وہ کونسی قبر ہے جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی پھرتی تھی۔ پھر وہ مردہ قبر سے باہر نکل کر کچھ عرصہ زندہ رہ کر وفات پایا۔

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہُ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہُ کو بلایا اور فرمایا کہ ان سوالات کے جوابات لکھ دیں۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہُ نے قلم برداشتہ جواب تحریر فرمادیا۔

پہلاجواب:
جو دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت پیدا ہوئے اور دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی اور ان کی عمر میں سو سال کا فرق۔ یہ بھائی حضرت عزیر علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام تھے۔ یہ دونوں بھائی ایک دن ایک ہی وقت ماں کے بطن سے پیدا ہوئے ان دونوں کی وفات بھی ایک ہی دن ہوئی۔ لیکن بیچ میں حضرت عزیر علیہ السلام کو اپنی قدرت کاملہ دکھانے کیلئے پورے سو سال مارے رکھا۔ سو سال موت کے بعد اللہ تعالیٰ نے زندگی بخشی۔ سورہ آل عمران میں یہ ذکر موجود ہے۔ "وہ گھر گئے پھر کچھ عرصہ مزید زندہ رہ کر رحلت فرمائی۔" دونوں بھائیوں کی وفات بھی ایک دن ہوئی۔ اس لیے حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر اپنے بھائی سے چھوٹی ہوئی اور حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر سو سال بڑی ہوئی۔

دوسرا جواب:
وہ زمین سمندر کی کھاڑی قلزم کی تہہ ہے کہ جہاں فرعون مردود غرق ہوا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے سے دریا خشک ہوا تھا۔ حکم الٰہی سے سورج نے بہت جلد سکھایا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام مع اپنی قوم بنی اسرائیل پار چلے گئے اور جب فرعون اور اس کا لشکر داخل ہوا تو وہ غرق ہوگیا اس زمین پر سورج ایک دفعہ لگا پھر قیامت تک بھی نہ لگے گا۔

تیسرا جواب:
جس قیدی کو قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو اپنی ماں کے شکم میں قید ہے۔ خداوند تعالیٰ نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے۔

چوتھا جواب:
وہ قبر جس کا مردہ بھی زندہ اور قبر بھی زندہ۔ وہ مردہ حضرت یونس علیہ السلام تھے اور ان کی قبر مچھلی تھی جو ان کو پیٹ میں رکھے جگہ جگہ پھرتی تھی یعنی سیر کراتی تھی۔ حضرت یونس علیہ السلام اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے باہر آکر عرصہ تک حیات رہے پھر وفات پائی

ایک دفعہ آپ رضی اللہ عنہ دربار کا وقت ختم ہونے کے بعد گھر آئے اور کسی کام میں لگ گئے....اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے ...لگا .......امیر المومینین آپ فلاں شخص سے میرا حق دلوا دیجئے......آپ کو بہت غصہ آیا اور اس شخص کو ایک درا پیٹھ پر مارا اور کہا، جب میں دربار لگاتا ہوں تو اس وقت تم اپنے معاملات لے کر آتے نہیں اور جب میں گھر کے کام کاج میں مصروف ہوتا ہو ں تو تم اپنی ضرورتوں کو لے کر آ جاتے ہو..........

بعد میں آپ کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو بہت پریشان ہوئے اور اس شخص کو (جسے درا مارا تھا) بلوایا اور اس کے ہاتھ میں درا دیا اور اپنی پیٹھ آگے کی کہ مجھے درا مارو میں نے تم سے زیادتی کی ہے ....وقت کا بادشاہ ،چوبیس لاکھ مربع میل کا حکمران ایک عام آدمی سے کہہ رہا ہے میں نے تم سے زیادتی کی مجھے ویسی ہی سزا دو اس شخص نے کہا میں نے آپ کو معاف کیا ......آپ رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں نہیں ..کل قیامت کو مجھے اس کا جواب دینا پڑے گا تم مجھے ایک درا مارو تا کہ تمہارا بدلہ پورا ہو جائے.....آپ رضی اللہ عنہ روتے جاتے تھے اور فرماتے ....اے عمر تو کافر تھا .....ظالم تھا.....بکریاں چراتا تھا......خدا نے تجھے اسلام کی دولت سے مالا مال کیا

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=436687596431152&set=a.271153839651196.45921.270348123065101&

type=1&theater[/quote
حضرت عمر رضى الله عنه کے سنہری اقوال:
اقوال کا حوالہ کہیں نہیں ہے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
الله کی کروڑوں رحمتیں اور برکتیں ہوں امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پر

یاد رہے شیر اسلام حضرت عمر رضی الله کے لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خصوصی دعا فرمائی

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ : اللَّهُمَّ أَعِزَّ الإِسْلاَمَ بِأَحَبِّ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ إِلَيْكَ بِأَبِى جَهْلٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

ترجمہ: سیدنا عبد اﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی : ائے اﷲ! تو ابو جہل یا عمر بن خطاب ، دونوں میں جو تیرے محبوب ہیں ان کے ذریعے اسلام کو عزت عطا فرما۔ (جامع ترمذی شریف، باب فى مناقب عمر بن الخطاب رضى الله عنه ،حدیث نمبر: 4045)
سنن ماجہ شریف کی روایت میں یہ دعا مذکور ہے:

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: اللَّهُمَّ أَعِزَّ الإِسْلاَمَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ خَاصَّةً.

ترجمہ:ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے ،آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دعاء فرمائی:ائے اللہ تو بطور خاص عمر بن خطاب کے ذریعہ اسلام کو عزت عطا فرما- (سنن ماجہ شریف ، باب فضل عمر رضى الله عنه۔ حدیث نمبر: 110)
آپ کے مشرف باسلام ہونے پر اہل آسمان نے خوشیاں منائیں:

سنن ماجہ شریف میں حدیث مبارک ہے :
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ لَقَدِ اسْتَبْشَرَ أَهْلُ السَّمَاءِ بِإِسْلاَمِ عُمَرَ.

ترجمہ:سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے ،آپ نے فرمایا :جس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ مشرف باسلام ہوئے ،حضرت جبریل امین علیہ السلا م حاضر خدمت ہوئے ،اور عرض کیا :ائے پیکر حمد وثناء صلی اللہ علیہ والہ وسلم !یقینا حضرت عمر کے اسلام قبول کرنے پر اہل آسمان نے خوشیاں منائیں-
(سنن ماجہ شریف ، باب فضل عمر رضى الله عنه.حدیث نمبر: 108-)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10702163_462146353923631_2143505668633541021_n (1).jpg

عن أَبي ذَرٍّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، يَقُولُ : إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ، وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ.

(سنن ابي داؤد:2964,باب في تدوين العطاء)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
1557628_462013823936884_297985735161521966_n.jpg

عمررضی اللہ عنہ صاحبِ الہام:

حوالہ:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ قَدْكَانَ فِيمَامَضَى قَبْلَكُمْ مِنْ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ وَإِنَّهُ إِنْ كَانَ فِي أُمَّتِي هَذِهِ مِنْهُمْ فَإِنَّهُ عُمَرُبْنُ الْخَطَّابِ

( صحيح بخاري: 3469,باب في حديث الغار)
 
Top