• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیپال میں مسجد کے مینار کی کرشمائی تعمیرکی حقیقت

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
نیپال میں مسجد کے مینار کی کرشمائی تعمیرکی حقیقت
یہ واقعہ تو دوسال پہلے کا ہے کہ "نیپال میں ایک مسجد کا مینار بننا تھا اس کی انچائی پر پتھر اٹھاکر رکھنے کے لئے جب کرین طلب کیا گیا تو غیرمسلم سربراہ نے کہا کہ تم اپنے رب اور اپنے نبی سے مدد مانگو جن سے تم مدد کا دعوی کرتے ہو وہ تمہاری مدد کریں ، اس مسجد کے امام نے بارگاہ رب اور بارگاہ مصطفی ﷺ میں دعا مانگی اور اپنی عرض پیش کی تو اسی رات انہیں خواب میں سرکار کی زیارت ہوئی تو سرکار نے ارشاد فرمایا کہ گنبد پر سفید رنگ کا کپڑا ڈال دو اور دیکھو کہ کپڑا گنبد کی شکل اختیار کرکے ہوا میں اڑتا ہوامینار پہ لگ جائے گا۔جب لوگوں نے یہ معجزہ دیکھا تو وہاں کی فضا کلمہ طیبہ ، اللہ اکبر اور یارسول اللہ کی فضاؤں سے گونج اٹھی"۔طالب دعا : محمد عابدعلی عطاری قادری چشتی

یہ واقعہ فراڈ ، جھوٹ اور جعلی ہے ۔ دراصل یہ ایک پاکستانی بریلوی جس کا نام اوپر مذکور ہے اسی کی کارستانی ہے ، اس نے کمپیوٹر سے ویڈیو بناکر یوٹیوب پہ اپ لوڈ کردیا ہے ۔ نیپال میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں کسی مسجد کا مینار اس طرح تعمیر کیا گیاہواور کسی بھی نیپالی کو یہ بات معلوم نہیں سوائے چند کے جنہوں نے خیلیجی ممالک میں دوسروں سے سنا ہے ، تاہم نیپال کے کسی کونے میں بھی اس کی کوئی آواز نہیں سنائی دیتی ۔اس جھوٹ کو اتنا پھیلایا گیا کہ سیدھے سادھے لوگوں کو اس کی سچائی کا یقین ہوگیا۔جس زمانے میں یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا تھااسی وقت لوگوں کے بکثرت استفسار پر پہلے میں نے سارے ویڈیو کلپ دیکھے جو سات آٹھ کی تعداد میں تھے ۔ ان ویڈیو میں ، شروع میں واقعہ بیان کیا گیا، کسی میں اردو میں کسی میں رومن انگلش میںاور کسی میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کا ایمیل تو کسی میں اس کا موبائل نمبر۔پہلی بات تو ویڈیو سے ہی ظاہر ہے کہ یہ فیک ہے دوسری بات یہ کہ کسی ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ نیپال میں کس جگہ یہ واقعہ ہوا دراصل یہ بھی ایک قسم کی چالاکی ہے۔میں نے اس آدمی سے اس کے موبائل نمبر پہ کال کیا جوکہ پاکستانی نمبر تھا، اس سے میں نے سوال کیا کہ آپ کو یہ ویڈیو کہاں سے ملا ؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں نے نٹ سے ہی لیا۔ میں نے پھر پوچھا نٹ میں کہاں سے؟ تو اس نے جواب نہیں دیا ۔ پھر سوال کیا کہ آپ نے اپنے نام سے شروع میں جو واقعہ کی تفصیل لکھی ہے وہ تفصیل کہاں سے ملی؟ آپ تو پاکستانی ہیں اور واقعہ نیپال کا ہے ؟ تو اس نے میرا کال ڈسکنکٹ کر دیا۔بعد میں اس بندے نے ویڈیو کلپ سے اپنی بعض تفصیل حذف کردی ۔

اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ہدایت دے ۔

ایک بندے نے اس فیک ویڈیو پہ ایک کلپ تیار کرکے اس کا جواب بھی دیا ہے ، نیچے والے رابطے پہ کلک کریں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
لوگ خاص کر کے مسلمانوں کی ایک جماعت اس قسم کے گھٹیا کاموں میں دن رات ایک کر دیتے ہیں، وہ اس کی حقیقت بھی جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔ اور کمال کی بات یہ کہ کمنٹ میں "الله اکبر" لکھ دیتے ہیں جیسے پتا نہیں کیا معجزہ ہو گیا، لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگر کسی شہر میں کوئی عورت تین یا چار بچے ایک ہی وقت پر جن دیتی ہے تب بھی اخباروں کی سرخیاں بن جایا کرتی ہے۔ لیکن افسوس مسلمانوں کی ایسی جماعتوں پر جو یہ بھی سمجھ نہیں پاتی کہ اتنی بڑی خبر آخر میڈیا میں کیوں نہیں آئ،
اور ساتھ ہی ایسے وڈیو میں غیر مسلم خاص کر کے یورپی ممالک کے لوگ خوب مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ وہ لوگ سائنس اور منطق کے حوالے سے باتیں کرتے ہیں،
 
Top