محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیکی اور برائی کی مثال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہپیارے بھائیوں اور بہنو مجھےمیرے دوست نے ایس ایم ایس بھیجا جس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں نیکی اور برائی کو ایک مثال کے ذریعے سمجھایا گیا تھا میں وہ آپ سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔چہ جائیکہ ایس ایم ایس میں مختصرا بیان کیا گیا تھا لیکن میں وضاحت سے بیان کروں گا۔ان شاءاللہ
برائی کی مثال
برائی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑ سے نیچے اترنا۔جب انسان ایک قدم اٹھاتا ہے تو بقیہ قدم خود بخود اٹھتے چلے جاتے ہیں اور انسان مسلسل تیزی سے پستی کی طرف گرتا رہتا ہے۔انسان ایک گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ دھبہ لگ جاتا ہے اس گناہ کے بعد پے در پے گناہ کرنے سے انسان کا دل مکمل طور پر کالا ہو جاتا ہے اور اگر وہ توبہ نہ کرے تو مسلسل پستی کا شکار ہوتے ہوتے وہ جہنم میں جا گرتا ہے۔
نیکی کی مثال
نیکی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑ پر چڑھنا جس میں ہر قدم پچھلے قدم سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔لیکن ہر اٹھنے والا قدم بلندی ہی طرف ہی اٹھتا ہے۔انسان ایک نیکی کرتا ہے تو اس کا دل خوش ہوتا ہے لیکن شیطان جو کہ انسان سب سے بڑا دشمن ہے وہ اس انسان کو برائی کے راستے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔اسی لیے انسان کو دوسری نیکی کرنا مشکل ہو جاتی ہے لیکن جو انسان اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اپنے نفس سے لڑتے ہیں۔اپنی خواہشات کی اتباع نہیں کرتے تو آخر کار یہ وقتی پریشانی ختم ہو جاتی ہے اور وہ اللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے نجات پا جاتے ہیں۔
قرآن مجید میں اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے:
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّٰلِحَٰتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَأُو۟لَٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًۭا ﴿124﴾
ترجمعہ: اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔(سورہ النساء،آیت 124)