• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

هم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی...( نعلین پاک کی فضیلتیں)

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
هم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی... نعلین پاک کی فضیلتیں

اگر عورت کو زچگی کی تکلیف ہو تو نبی کی نعلین کا نقش پیش کرو تو بچہ آسانی سے پیدا ہو جائے گا.....الیاس قادری....

2 منٹ کی پوری ویڈیو دیکهے اور کمنٹس دیں ...


 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
خطاب تو بے شک اہل کتاب سے ہے لیکن اسکا نشانہ ہم مسلمان بھی ہیں
اے اہل كتاب اپنے دین میں غلو نہ كرو۔ اور اللہ كی طرف حق كے سوا كوئی بات منسوب نہ كرو۔ النساء: ١٧١

مطلب یہ ہے كہ جس شخص كو اللہ تعالیٰ نے جو مقام عطا فرمایا ہے اس سے اس كو اونچا اور بالا نہ سمجھو۔ یہ خطاب اگرچہ یہود و نصاریٰ سے ہے لیكن اس كے ساتھ ہی پوری اُمت محمدیہ سے بھی ہے۔ اس كی وجہ یہ خدشہ ہے كہ یہ اُمت بھی كہیں رسول اللہ ﷺ كے ساتھ وہی سلوك نہ كر لے جو نصاریٰ نے سیدنا عیسیٰ كے ساتھ اور یہودیوں نے عزیركے ساتھ كیا تھا۔ اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ كا ارشاد ہے ترجمہ:“كیا ایمان لانے والوں كے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا كہ اُن كے دِل اللہ كے ذكر كے لئے اور اس نازل كردہ حق كے آگے جھكیں اور وہ اُن لوگوں كی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے كتاب دی گئی تو اُن كے دل سخت ہوگئے اور آج اُن میں سے اكثر فاسق بنے ہوئے ہیں؟”۔ الحديد

اسی لئے رسول اكرمﷺ ارشاد فرماتے ہیں ترجمہ:“میری تعریف میں اس طرح مبالغہ نہ كرو جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ ابن مریم كے بارے میں مبالغہ سے كام لیا۔صحيح بخاري حديث نمبر (3445، 6830)، واصله عند صحيح مسلم حديث نمبر (1691).
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: “اُمت محمدیہ میں سے جو شخص یہود و نصاریٰ سے مشابہت اختیار كرے گا، اور دین میں افراط یا تفریط سے كام لے گا وہ ان ہی جیسا ہو گیا”۔منهاج السنة النوية في نقص كلام الشيعة والقدرية (1/ 28) ومجموع الفتاويٰ (3/ 370، 3940)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
یہ بت پرستی نہیں تو اور کیا ہے۔۔؟ خود ہی لوہے، پتھر ، لکڑی یا کاغذ وغیرہ کا ایک ڈیزائن بنا کر اُسے پوجا جارہا ہے۔
 
Top