اوطلحہ محمداصغر
رکن
- شمولیت
- مئی 02، 2012
- پیغامات
- 40
- ری ایکشن اسکور
- 210
- پوائنٹ
- 73
دعوت میں نرمی تساہل اور مداہنت ہے اور سختی ودرشتی اعتدال ہے
بندہ اس کیلئے صرف قرآن وسنت سے دلیل کا طلب گار ہے کہ لوگوں کودعوت دینے میں نرمی برتنا مداہنت اور تساہل ہےجبکہ سختی اور درشتی کے ساتھ للکارللکارکر ، عیب لگا لگا کر دعوت دینا اعتدال اور میانہ روی ہے ۔ برائے مہربانی دلیل صرف قرآن وسنت سے مطلوب ہے ناں کہ زید وعمرو کے واقعات سے۔نجانے اس باب میں تساہل اور مداہنت کو ہی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیوں سمجھا جانے لگا ہے کہ ہر شخص نرمی نرمی کی رٹ لگائے رکھتا ہے۔ شریعت بالکل معتدل ہے اس میں سختی بھی ہے اور نرمی بھی۔ میرے خیال سے رد باطل پر سلف صالحین کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے آپ کو حسب ضرورت سختی بھی ملے گی اور حسب ضرورت نرمی بھی۔