اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
مشہور فرانسیسی جرنیل نپولین بونا پارٹ کو ایک دفعہ جنگ میں انگریزوں نے شکست دے کر ایک دور دراز جزیرے میں قید کردیا۔اس پر فرانسیسی اخبارات نے لکھا"وحشی درندہ گرفتار"۔کچھ عرصے بعد نپولین بھاگ نکلا تو خبر چھپی"وحشی درندہ قید خانے سے بھاگ نکلا"۔فرار کے بعداس نے فوجیں اکھٹی کر کے فرانس کی طرف پیش قدمی شروع کی تو اخبارات میں لکھا گیا"وحشی درندہ فرانس کی طرف پی شقدمی کر رہا ہے"۔جب فرانس میں داخل ہو گیا تو شہ سرخی یہ بنی"نپولین بونا پارٹ فرانس میں داخل ہو گیا ہے"اور جب وہ پیرس نسے چند میل دور تھا تو اس کی تصویروں کے ساتھ یہ سرخی لگائی"عالی مرتبت ،جہاں پناہ،شہنشاہ فرانس نپولین بونا پارٹ کل پیرس میں جلوہ افروز ہو رہے ہیں!!"