• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وراثت سے متعلق سوال نمبر1

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے پاس وراثت کےمتعلق کچھ سوالات کا ذخیرہ جمع ہے میں انشاءاللہ یہاں پیش کروں گا۔جس انداز سےمیرے پاس سوالات موجود ہیں میں بھی اسی طرح شیئر کرنے کی کوشش کروں گا۔علماء حضرات سے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہوگا۔
ان سوالات میں میرا پہلا سوال یہ ہے کہ مولانا محمد طاہر مرحوم کی کل ملکیتی اراضی ساڑھے تین ایکڑ تھی (ایک ایکڑ بارانی باقی اڑھائی ایکڑ نہری) ان کے ورثا میں بیوہ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں۔ بعد ازاں ایک بیٹی کا انتقال ہوگیا، جس کے دو بیٹے، دوبیٹیاں اور شوہر زندہ ہیں۔ پھر مولانا محمد طاہر کی بیوہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ والدہ کی وفات کے چند سال بعد دوسری بیٹی کا بھی انتقال ہوگیا۔ اس کا شوہر، پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ اس وقت مولانا طاہر کے چار بیٹے، تین بیٹیاں زندہ ہیں۔ مزید یہ کہ ساری اَراضی فروخت شدہ ہے۔ اس کی کل رقم 945000 (مبلغ نولاکھ پینتالیس ہزار روپے) ایک بھائی کے پاس موجود ہیں۔ قرآن وسنت کی رو سے ورثا میں کتنی کتنی زمین اور کتنی کتنی رقم حصے میں آئے گی؟ براہِ مہربانی جواب عنائت فرمادیں۔ جَزَاکُمُ اﷲُ خَیرًا (سائل: محمد زبیر عابد بن مولانا محمد طاہر مرحوم، ماچھی کے، ضلع شیخوپورہ)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ
گڈمسلم بھائی نے وراثت کے متعلق اچھے سوال کیے ہیں۔ایک بات کی طرف اشارہ کردوں کہ محترم حافظ انس نضر مدنی حفظہ اللہ(اللہ تعالی ان کےعلم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔جواس فورم کے نگران اعلی بھی ہیں ) وہ اس علم میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ان سوالات کے جواب کےلیے ہم انہیں کےمنتظر ہیں۔انشاءاللہ حافظ صاحب جلد ہی واضح اور تسلی بخش جوابات دیں گے۔اور اس کےساتھ وراثت کےبارہ میں کوئی بھی سوال ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے علم وراثت کے متعلّق مکمل مہارت تو نہیں، البتہ استادِ محترم حافظ ثناء اللہ مدنی﷾ سے وراثت پڑھ رکھی ہے، وہ اس سلسلے میں اعتماد کر کے بعض اوقات وراثت کے سوالات مجھے بھجوا دیتے ہیں، بہرحال گڈ مسلم بھائی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کو میں ان پیج یا ورڈ میں لکھ کر اس کی پی ڈی ایف بنا کر لنک کر دیا کروں گا۔ یہاں لکھنے میں قباحت یہ ہے کہ وراثت کے مسائل حل کرنے کیلئے کئی مرتبہ ٹیبل بنانا پڑتا ہے، جس کی فارمیٹنگ یہاں ممکن نہیں۔
اس سوال کے جواب کیلئے یہ لنک ملاحظہ کریں!
اصلاً تو اس سوال میں ورثا کے کتاب وسنت میں موجود حصوں کے متعلّق کوئی اشکال نہیں، بلکہ اصل مشکل یہ ہے تقسیم وراثت سے پہلے پہلے ایک دو ورثا فوت گئے ہیں جسے وراثت کی اصطلاح میں مناسخہ کہا جاتا ہے، لہٰذا میں نے دلائل ذکر کرنے کی بجائے ٹیبل کے ذریعے مناسخہ کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے، جن صاحب کو دلائل کی ضرورت ہو تو وہ مزید پوچھ سکتے ہیں۔
واللہ اعلم
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
ہمارے پاس وراثت کے جو مسائل آتے ہیں ہم ان میں ورثاء و مورثین کے نام بھی پوچھ لیتے ہیں چونکہ اس علم میں دلائل عموما طلب نہیں کیے جاتے اس لیے اسماء معلوم کرکے انکے حصص بیان کر نے پر ہی اکتفاء کر لیا جاتا ہے ۔
اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ طریقہ کار عوام الناس کو سمجھنے میں آسان رہتا ہے کہ انہیں مخصوص افراد کے متعین حصص معلوم ہو جاتے ہیں کیونکہ جدول کو سمجھنا بھی بسا اوقات عامۃ الناس کے لیے مشکل ہو جاتا ہے ۔
اگر سائل و مجیب یہی طریقہ کار اپنا لیں تو اسے فورم پر تحریر کرنا بھی کوئی مشکل نہیں رہتا ہے ۔
اور یہ بات تو مسلمہ ہی ہے کہ فورم پر یونیکوڈ میں تحریر کیا گیا جواب زیاد سود مند ہے ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ محترم انس بھائی جان۔۔۔!
ویسے تو رفیق طاھر بھائی کی تجویز بھی دل کو لگتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو یونیکوڈ میں یہاں فورم پر ہی مواد پیش کر دیا جائے۔ اگر ٹیبل ہی کا مسئلہ ہو تب بھی علیحدہ پی ڈی ایف کا لنک دینے کی بجائے تصویری صورت میں یہاں فورم پر بھی اٹیچ کیا جا سکتا ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اور یہ بات تو مسلمہ ہی ہے کہ فورم پر یونیکوڈ میں تحریر کیا گیا جواب زیاد سود مند ہے ۔
جی! میں کوشش کروں گا، کہ یونیکوڈ کی افادیت کی وجہ سے میں لکھ کر جواب دوں۔ جہاں ٹیبل کی وجہ سے ممکن نہ ہوگا، وہاں پھر مجبوری ہے، یا پھر منتظم حضرات (شاکر، باذوق وعمیر برادران ودیگر) بتا سکتے ہیں، کہ کیا اس جیسے ٹیبل (جیسا میں نے اوپر لنک کیا ہے۔) بنانے کا کوئی طریقہ کار ’محدث فورم‘ میں موجو دہے یا نہیں؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ہمارا جواب دینے کا ایک عدد سادہ سا طریقہ کار کچھ یوں بھی ہے :
http://www.deenekhalis.tk/play.php?catsmktba=252
http://www.deenekhalis.tk/play.php?catsmktba=249
جزاکم اللہ خیرا رفیق بھائی! میں پوری کوشش کروں گا کہ اس طریقے کو اپنایا جا سکے۔
بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ ما شاء اللہ آپ کو بھی اس علم میں دسترس حاصل ہے، ورنہ آج اس علم کو جاننے والے خال خال ہی ملتے ہیں۔
اللهم انفعنا بما علمتنا وعلمنا ما ينفعنا وزدنا علما
ایک ملاحظہ تھا کہ آپ نے پہلے فتویٰ میں ایک آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا ہے:
نیز فرمایا : إِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاء فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ [النساء : 176]
(اگر فوت شدہ شخص کی اولاد و والدین نہ ہوں ) اور اسکے عینی (سگے ) بہن بھائی ہوں تو مرد کو عورت کے حصہ کے مقابلہ میں دوگنا ملے گا
اگر شروع میں واؤ لگایا جائے تو صحیح ہے کیونکہ واؤ کے بغیر صرف ’إن‘ سے اس کلمہ کی ابتداء نہیں کی جا سکتی، وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاء فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ
اور اگر ترجمہ وتشریح اس طرح کی جائے تو میرے خیال میں زیادہ مناسب ہے کہ:
(اگر فوت شدہ شخص کلالہ - یعنی اس کی اولاد اور باپ یا دادا وغیرہ نہ ہوں - ہو) اور اس کے (سگے یا باپ شریک) بہن بھائی ہوں تو ایک مرد کو دو عورتوں کے حصّے کے برابر ملے گا۔‘‘
کیونکہ والدہ یا جدّات کی موجودگی میں بھی میت کلالہ ہی ہوتی ہے۔
بلکہ ’کلالہ‘ سے بھی بہتر یہ لکھنا ہے کہ (اگر فوت شدہ شخص کے بیٹے پوتے اور باپ دادا (مذکر فروع اور مذکر اصول) نہ ہوں) کیونکہ بیٹی اور پوتی کی موجودگی میں بھی بہن بھائی عصبہ ہی ہوتے ہیں، محروم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم!
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ
گڈمسلم بھائی نے وراثت کے متعلق اچھے سوال کیے ہیں۔ایک بات کی طرف اشارہ کردوں کہ محترم حافظ انس نضر مدنی حفظہ اللہ(اللہ تعالی ان کےعلم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔جواس فورم کے نگران اعلی بھی ہیں ) وہ اس علم میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ان سوالات کے جواب کےلیے ہم انہیں کےمنتظر ہیں۔انشاءاللہ حافظ صاحب جلد ہی واضح اور تسلی بخش جوابات دیں گے۔اور اس کےساتھ وراثت کےبارہ میں کوئی بھی سوال ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں ۔

بڑی خوشی ہوئی یہ جان کر اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، آپ نے بہت اچھی بات سے آگاہ کیا ، ان شاء اللہ ہم بھی اپنے سوالات کے لئے حافظ صاحب کو یاد کریں گے۔
 
Top