گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ بھائیوں نے میرے سوال کا بہت ہی عمدہ جواب دیا تھا اللہ تعالی ان کےعلم وعمل میں برکت عطافرمائے
وراثت سے متعلق میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ مسمی زید (اہلحدیث) فوت ہوا۔ اس کے ورثا میں ایک بیٹی (اہلحدیث)، ایک نوربخشی المذہب بھائی، ایک دو نور بخشی بہنیں اور ابن اخ شقیق (اہلحدیث) موجود ہے۔ حقیقی بھائی یہ کہہ کر میت (اہلحدیث) سے حصہ نہیں لیتا کہ میرا مسلک مجھے اس کی اجازت نہیں دیتا میں محروم ہوں لہٰذا میں حصہ نہیں لوں گا۔
سوال یہ ہے کہ اس اقرب حقیقی بھائی کا اس حق سے اپنا مسلک اجازت دینے کی بناء پر دستبردار ہونے کی وجہ سے ابن اخ شقیق یعنی بھتیجا (اہلحدیث) بھی محروم ہوگا۔ اور تمام ترکہ بطور ردّ بیٹی کو ملے گا یا حدیث نبویﷺ (أَلْحِقُوا الْفَرَآئِضَ بِأَہْلِہَا فَمَا بَقِيَ فَلِأَوْلَیٰ رَجُلٍ ذَکَرٍ) کے تحت بھتیجا حصہ لے گا اور ہر دو صورت میں ترکہ کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ أفیدونا، جزاکم اﷲ خیرًا